بھٹکل:یومیہ مزدوروں کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو احتجا ج :میونسپل کارمیک سنگھ کے سکریٹری کا انتباہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st June 2017, 9:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:یکم جون (ایس اؤ نیوز )بھٹکل بلدیہ میں پچھلے کئی برسوں سے یومیہ مزدور کے طورپر کام کرنے والوں کے مسائل کو 14جون سے پہلے حل نہیں کیا گیا تو آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کرنے کا کرناٹکا میونسپل کارمیک سنگھ (ر)اترکنڑا ضلع کمیٹی کے سکریٹری ناگپا نائک نے انتباہ دیاہے۔

وہ یہاں جمعرات کی شام پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل بلدیہ میں صفائی کرمچاری ، ڈرائیور، واٹرمین ، کمپیوٹر آپریٹیر ، یوجی ڈی مزدور، دفتری معاونین ، اکاؤنٹنٹس ، ٹکنکل عملہ گذشتہ کئی سالوں سے یومیہ مزدور کے طورپر کام کررہے ہیں۔ انہیں حکومتی ضوابط کے تحت کم سے کم مزدوری ،پی ایف، ای ایس ای جیسی سہولیات فراہم کئے بغیر کام لیا جارہاہے ۔ ان تمام مسائل کے حل کا مطالبہ لے کر 5جون کو احتجاج کا فیصلہ لیا گیا تھا، لیکن سنگھ کے لیڈران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں بلدیہ چیف آفیسر نے مسائل کے حل کے لئے مہلت مانگی ہے، جس کے تحت 14 جون تک ہم صبر و تحمل کا مظاہر ہ کرنے کی بات کہی۔ حکومت کی طرف سے جو کم سے کم تنخواہ مقرر کی گئی ہے عملے کو اتنی تنخواہیں تقسیم کی جائیں۔ ہفتہ وار چھٹی اور دیگر تہواروں ، عیدوں کے موقع پر کام کرنے والے مزدور و ں کو مزدور قانون کے مطابق دوگنی تنخواہیں دیں۔ ہر ایک مزدور کو ای ایل (ارن لیو)کے مطابق صبح کا ناشتہ فراہم کریں۔ ہر ماہ 5تاریخ سے پہلے تنخواہ اداکرنےجیسے مطالبات کو سنگھ نے حل کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس موقع پر بھٹکل اسوسی ایشن کے صدر راج کمار، سکریٹری ناگراج کرشنا، سبھاش شٹی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...