بھٹکل میں دوم اور سوم کنڑازبان اساتذہ کے لئے ورکشاپ کا انعقاد : کنڑازبان میں طلبا کو کامیاب بنانے کےلئے سخت محنت کریں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2017, 10:49 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/جنوری  (ایس او نیوز)محکمہ تعلیمات عامہ بھٹکل اور مضامین اساتذہ ویدیکے کے زیر اہتمام دوم اور سوم کنڑا زبان اساتذہ کے لئے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ہال میں اعادہ ورکشاپ  کا انعقاد ہوا۔

ہوناور کنڑا زبان کے ماہر بی ایم بھٹ اور بائیلور کے مہیش بھٹ نے امدادی ماہرین کی حیثیت سے تعلیم میں پچھڑے طلبا کو کس طرح کامیابی سے ہمکنار کرسکتے ہیں اس تعلق سے منیمم پیکیج کی تفصیلات پیش کیں۔ افتتاحی پروگرام میں بی ای اؤ دفتر کے ماہر زبان ایس پی بھٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل تعلقہ میں دوم اور سوم کنڑازبان میں زیادہ طلبا ناکام ہوتے ہیں، ان کی وجوہات کو تلاش کرکے انہیں تیار کرنےکی صلاح دی۔ اسلامیہ اینگلو ہائی اسکول کے صدر مدرس شبیر احمد دفعدار نے پروگرام کی صدارت کی۔ سوم کنڑا زبان کلب کے صدر ایم آر مانوی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ انجمن بائز ہائی اسکول کے صدر مدرس محی الدین ختالی ، ڈی پی ایچ ایس الویکوڑی کے صدر مدرس کے بی مڈیوال ، امتیاز ملا ڈائس پر موجود تھے۔ وویک نایک نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی