بھٹکل: کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیراہتمام ادبی پروگرام کا انعقاد  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st January 2017, 12:26 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20/جنوری  (ایس او نیوز)تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے زیر اہتمام آسارکیری میں گھرکے صحن میں شاعری کے نام پر ادبی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ ساہتیہ پریشد کے ایگزکیٹیو ممبر وینکٹیش نائک کی بیٹی تنویا کے 5ویں جنم دن کے موقع پر ادبی پروگرام منعقد کیا گیا ۔

پروگرام میں اترکنڑا ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر اروند کرکی کوڑی نے کہاکہ بھٹکل کی کنڑا ادبی پریشد گھر گھر پہنچ کر عوام میں ادبی ذوق پیدا کرنے کی جس جدوجہد میں مصروف ہے وہ ستائش کے قابل ہے۔ مقامی صدر گنگادھر نائک نے کہاکہ سب کا بھلا کرنا اور بھلا چاہنا ہی ادب کا مقصد ہے۔ شری دھر شیٹھ ، سنتوش آچاریہ ، موہن گوڈا نے اپنی نظموں کو پیش کیا۔ اننت نائک، ایس ایم نائک، ایم ایس نائک، گنپتی نائک، آر ایس نائک، شنکر نائک، شری دھر نائک وغیرہ موجود تھے۔ وینکٹیش نائک نے استقبال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔