بھٹکل: طلبا کے درمیان مطالعہ کتب کا شوق پیدا کرنے کے لئے ’’ میری مطالعہ کردہ کتاب ‘‘ نامی انوکھا مقابلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th February 2017, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25/فروری    (ایس او نیوز) تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے سرکاری کنڑا ماڈل بائز اسکول  طلبا کے درمیان کتابوں کا تعارف کرنے کے سلسلے میں  ’’ میری مطالعہ کردہ کتاب ‘‘ نامی ایک انوکھا مقابلہ  منعقد کیا گیا۔

مقابلہ میں پوجیتا موگیر اول، ورشنی کالتوڈکر دوم اور سندیش آچاریہ نے سوم انعام حاصل کیا۔ اسی طرح مقابلے میں شریک ہوئے تمام طلبا کے درمیان تشجیعی انعامات تقسیم کئے گئے۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے مقامی صدر گنگادھر نائک نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا اپنی نصابی کتابوں کے ساتھ اسکول کی لائبریری میں موجود دیگر کتابوں کا بھی مطالعہ کرنے کا شوق پیدا کریں۔ اسکول کی صدر مدرسہ ساویتری منچی نے استقبال کیا۔ پوجیتا اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی۔ استانی مالتی کے نے شکریہ اداکیا۔ طالبہ پوجیتا موگیر نے نظامت کی۔ پروگرام میں شاعرہ تیلوتم گونڈ، استانی جئے شری آچاری ، ہیم لتا ، انوشاموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی