بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے ایم کے نایک ماسکیری کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th October 2017, 7:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)20ویں ضلع کنڑا ادبی اجلا س کے صدر ایم کے نایک ماسکیری کا بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کی طرف سے تہنیت کرتے ہوئے عزت بخشی گئی ۔

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ماسکیری نے کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کی طرف سے ادب اور ثقافت کو عوام سے جوڑنے کے لئے جو کوششیں کی جارہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ اترکنڑا ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد اروند کرکی کوڑی نے خطاب کیا۔ مقامی صدر گنگادھر نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ خازن شری دھر شیٹھ نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کی۔ اعزازی سکریٹری ایم پی بھنڈاری نے شکریہ اداکیا۔ اعزازی صلاح کار انت نائک نے ماسکیری کو ویرانجینیا تاریخ کا تعارف پیش کرنےو الی تصنیف بطور تحفہ عطا کی۔ پروگرام میں انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے کنڑا شعبہ صدر آر ایس نایک، ایم آر نائک، دی نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال وریندرشانبھاگ ، انجمن پی یو کالج بھٹکل کے انگریزی لکچرر گنیش یاجی ، پرکاش شرالی، سنتوش آچاریہ ، وینکٹیش نائک ، ایم ایس نائک، شنکر منگرواڑی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی