بھٹکل کنڑا ادبی پریشد کے زیر اہتمام کنڑا زبان و ثقافت کے متعلق کوئز مقابلہ کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd September 2018, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کنڑا پریشد بھٹکل اور آنند آشرم پی یوکالج بھٹکل کے اشتراک سےکنڑا زبان ، ادب اور ثقافت  پر مشتمل ’’ تھٹ انت ھیلی‘‘(برجستہ جواب دو)کوئز مقابلہ کامیابی کے ساتھ انعقاد ہوا۔

اگیانیشوری ایجوکیشن کالج کے پرنسپال ڈاکٹر آر نرسمہا مورتی نے کوئز مقابلے کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا کو کنڑا ادب کی طرف ترغیب دلانے کے لئے ایسے مقابلوں کا اہتمام قابل ستائش اور مفید ہوتاہے۔ ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ مہمان خصوصی تھے تو کنڑا ادبی پریشد کے صدر گنگادھر نائک نے صدارت کی۔ آنند آشرم پرائمری اسکول کی صدر مدرسہ سسٹر سریتا تھورس ، سپرئیر سسٹر آروگیمااور پریشد کے اعزازی سکریٹری ایم پی بھنڈاری موجود تھے۔

تعلقہ کے مختلف ہائی اسکولوں کی 11ٹیمیں کوئز مقابلے میں شریک ہوئیں۔ جن میں شری ولی ہائی اسکول چترا پور، اول ۔ جنتا ودیالیا مرڈیشور دوم اور جنتا ودیالیاشرالی اور آنند آشرم ہائی اسکول کے طلبا نے سوم انعام حاصل کیا۔ کوئز میں شریک ہوئے تمام اسکولوں کے طلبا کو سند اور کتابیں بطور انعام دی گئیں۔ الفاظ کا خزانہ ، محاور ے اور کہاوتیں ، ضرب الامثال ، کنڑا ادباء ، الفاظ کا جوڑ، ادیبوں اور کنڑا تصنیفات پر مشتمل کل 8مرحلوں میں کوئز مقابلہ کا اہتمام کیاگیا تھا۔ طلبا نے ریاستی ترانہ پیش کیا۔ ایم پی بھنڈاری نے استقبال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔