بھٹکل میں منعقدہ یوم صحافت کے موقع پر راگھویندرا بھٹ اور وٹھل داس کو بھٹا کلنکا ایوارڈ ؛ 29 جولائی کو ہوگی تقریب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th July 2017, 9:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27/جولائی (ایس اؤنیوز)بھٹکل جرنلسٹ اسوسی ایشن کی طرف سے ہرسال یوم صحافت کے موقع پر دئیے جانےو الے ’’بھٹاکلنکا ‘‘ ضلعی ایوارڈ کے لئے اس بار ریاست کے مشہور کنڑا روزنامہ ’’پرجا وانی ‘‘ کے بھٹکل رپورٹر راگھویندر بھٹ جالی اور ہبلی زون ہوسا دیگنت کے وٹھل داس کامت کو منتخب کیا گیا ہے۔

اسوسی ایشن کے صدر وشنو دیواڑیگا نے جمعرات کو منعقدہ پریس کانفرنس میں اسوسی ایشن کے زیر اہتمام سال 2017کے یوم صحافت کے مختلف پروگراموں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ صحافت کے میدان میں بے لوث خدمات انجام دینے والے راگھویندر بھٹ جالی اور وٹھل داس کامت کو امسال بھٹا کلنکا ایوارڈ سے نوازاجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 29جولائی کی صبح 30-10بجے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں منعقد ہونےو الے یوم صحافت کے پروگرام میں 5ہزار روپئے نقد اور سند کے ساتھ ایوارڈ عطاکیا جائے گا۔ بنگلورو کے ’’سُدِّی ٹی وی ‘‘کنڑا چینل کے مدیر اعلیٰ ششی دھر بھٹ پروگرام کا افتتاح کریں گے، رکن اسمبلی منکال وئیدیا ایوارڈ سے نوازیں گے ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر مضمون نویسی مقابلہ میں شریک طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم کریں گی ۔ مہمان خصوصی کے طورپر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ ، ڈی وائی ایس پی شیو کمار، مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، سدھارتھ پی یو کالج کی پرنسپال یو ارچنا شرکت کریں گی۔  اس موقع پر جنرل سکریٹری من موہن نائک ، وسنت دیواڑیگا، یحییٰ ہلارے ، این ڈی شانبھاگ، شنکر نائک، جاوید احمد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...