بھٹکل:جرنالسٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ مضمون نویسی مقابلہ کے نتائج کا اعلان : نیو انگلش کی طالبہ اول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th July 2017, 9:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام 29جولائی کوانعقاد کئے جانے والے یوم صحافت کی مناسبت سے کالج طلبا کے لئے منعقدہ تعلقہ سطح کے مضمون نویسی مقابلہ میں نیو انگلش پی یو کالج کی شعبہ سائنس اول کی طالبہ کوسوما این نائک اول مقام حاصل کیا ہے۔

اسی طرح گروسدھیندرا کالج کے بی کام اول کی طالبہ نکیتا ایم شیٹھ دوم اور سدھارتھ پی یو کالج کی شعبہ سائنس دوم کی طالبہ جیوتی گنپتی دیواڑیگا سوم مقام حاصل کیا ہے۔ مقابلہ میں گروسدھیندرا کالج ، بی بی اے سوم کی طالبہ دیپا این نائک اور سدھا رتھ ڈگری کالج کی بی کام اول کی طالب علم مہیش کے کو تشجیعی انعامات حاصل کئے ہیں۔ مقابلہ میں مقام حاصل کئے طلبا کو 29جولائی کو منعقد ہونے والے یوم صحافت کے پروگرام میں انعامات تقسیم کئے جانے کی جانکاری اسوسی ایشن کے صدر وشنو دیواڑیگا، جنرل سکریٹری من موہن نائک نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔