بھٹکل:مسجدوں کو دیکھنے اور افطار میں شرکت سے روح کو تازگی ملتی ہے:عوامی افطار پارٹی میں سی پی آئی سریش نایک کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th June 2017, 9:42 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:10/جون (ایس اؤنیوز)مساجد کے خلاف عوام میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنے کا بہترین ذریعہ یہی ہے کہ انہیں راست طورپر مساجد کا نظارہ کرنے کا موقع دیا جائے ، جس طرح آج ہمیں یہاں مسجد کے اندر افطار میں شرکت کرنے کا موقع دیتے ہوئے مسجد کا نظارہ بھی کرایا گیا یقینا ً اس سے عوام کی سوچ میں تبدیلی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار بھٹکل کے سی پی آئی سریش نایک نے کیا۔

وہ یہاں جماعت اسلامی ہند بھٹکل،جامع مسجد احمد سعید ہرلی سال اور سدبھاؤنا منچ بھٹکل کے اشتراک سے ہرلی سال کے جامع مسجد احمد سعید میں منعقدہ عوامی افطار اور نظارہ مسجد پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوکر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہر مذہب میں اچھی اور مثبت سوچ کے لوگ اکثریت میں ہیں ، چند گنے چنے افراد راستہ بھٹک جانے سے پورے طبقہ کے لوگوں کو نشانہ بنا کر الزام لگانا صحیح نہیں ہے ، روزے کا اختیار کرنے سے سماج میں بھلائی کی تعمیر کاکام ہونا چاہئے۔

سدبھاؤنامنچ بھٹکل کے ناظم محمد رضا مانوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل مساجد کا شہر کہلاتاہے ، مسجدوں کے ذریعے صرف ایک اللہ کی عبادت اور سماج کے اصلاحی کاموں کو انجام دیا جاتاہے۔ میڈیا جس طرح کی زہر افشانی کرتے ہوئے مساجد کو بدنام کررہاہے ایسے کسی کام کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا۔ مسجد کے میناروں سے گونجنے والی اذانیں انسانوں کو بھلائی اور کامیابی کی طرف دعوت دیتی ہیں افسوس کی بات یہ ہے کہ اذانوں کے کلمات کا مطلب ہم سے اکثر نہیں جانتے جس کی وجہ سے بعض غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں انہیں غلط فہمیوں کو دور کرنےکے لئے ایسی تقریبات کو انعقاد کرنے کی بات کہی۔ مسجد احمد سعید کے خطیب و امام مولانا محمد جعفر فقی بھاؤ ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبار ک کے مہینےمیں جرائم صفر کے درجے پر پہنچ جاتے ہیں کیونکہ روزے کی حالت میں انسان خوف خدا کو محسوس کرتاہے، اسی حالت کو ساری زندگی میں اختیار کرنےکی تربیت اس ماہ میں دی جاتی ہے تاکہ ہماری پوری زندگی رمضان کی طرح ہوجائے۔ انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکر کہاکہ سال میں ایک ماہ تک ہی نہیں بلکہ پوری زندگی میں رمضان کی برکتوں سے استفادہ کریں۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ نے پروگرام کی صدارت کی۔ پروگرام کی نگرانی احمد سعید مسجد کے سکریٹری مولانا ضیاء الرحمن ارکن الدین ندوی نے کی۔ اس موقع پر کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک، گروسدھیندر کالج کے پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی ، ماہر چشم ڈاکٹر ستیش، سماجی کارکن ڈاکٹر آر وی صراف، کنڑا ادیب ماناسوت ہیگڈے ، ناظم ضلع محمد طلحہ سدی باپا، ویلفئیر پارٹی کے محمد یونس رکن الدین، مولانا سید یاسر ندوی وغیرہ موجود تھے۔

تمام مہمانوں نے تقریب کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح آج ایک ساتھ ہندو مسلم بیٹھ کر افطار کئے ، مل جل کر باتیں کیں،مسجد کا نظارہ کرنے کے ساتھ ساتھ نماز کی ادائیگی کو بھی آنکھوں سے دیکھا ، یقیناً یہ ایک روح پرور منظر تھا، ایسے موقع باربار الگ الگ موقعوں پر ہونا چاہئے، تاکہ آپسی تعلقات مضبوط ہوں ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ آخر ہم سب انسان ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...