بھٹکل کے انتخابی افسران کے تبادلے کا مطالبہ لے کر جے ڈی ایس نے بلائی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th April 2018, 12:59 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/اپریل (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع انتظامیہ کانگریس دفتر میں منتقل ہوگئی ہے، یہ لوگ کانگریس کی مرضی کے مطابق کام کررہے ہیں، اس بات کا الزام  جےڈی ایس کے ضلعی جنرل سکریٹری ایم ڈی نائک نے  لگایا ہے۔

سنیچر کی شام بندر روڈ سکینڈکراس پر واقع جے ڈی ایس دفتر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے بھٹکل جے ڈی ایس نے الیکشن کمیشن کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ گذشتہ کئی سالوں سےبھٹکل میں ہی ٹھکانہ ڈالے ہوئے سرکاری افسران کو ہی اب الیکشن آفیسران کے طورپر نامزد کیا گیا ہے۔ انتخابات میں شفافیت کو باقی رکھنا ہے تو پھر الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ فوری طورپر ایسے افسران کابھٹکل سے تبادلہ کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

لیڈران نے کہاکہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلداردفتر میں 7-8برسوں سے خدمات انجام دینے والے افسران کےسیاست دانوں سے بہتر تعلقات ہیں،ایسے میں انصاف پر مبنی انتخابات کے تعلق سے ان کی خدمات کے سنگین اثرات ہونا یقینی ہے۔ تحصیلدار دفتر میں بدعنوانی اور رشوت خوری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے، مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ناگما گڈ گونڈ نامی 70سالہ بزرگ عورت سندھیاسرکھشامنصوبے کے لئے تین مرتبہ درخواست دے چکی ہے، منصوبے سے استفادہ کی اہل ہونے کے باوجود اس کی عرضی کو ردکیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہی گھر میں بیوی اور بیٹے کو الگ الگ 2لاکھ روپئے اور گھر مالک کو 20ہزار روپئے کی انکم سرٹیفکٹ دی گئی ہے ۔

جے ڈی ایس نے سرکاری افسران پر سیاسی دباؤ میں کام کرنےکا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسی کے  نتیجےمیں ایسے غلط کام انجا م دئیے جارہے ہیں۔ جے ڈی ایس لیڈران کے مطابق  جب الیکشن کے لئے ایسے افسران کو نامزد کیاجاتاہے تو کیا نتائج آسکتے ہیں آپ خود اس کا اندازہ کرسکتے ہیں۔

فی الحال جے ڈی ایس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ کے 26سیکٹر افسران کے تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔ جے ڈی ایس لیڈران کا کہنا ہے کہ کمیشن نے صرف 2لوگوں کا تبادلہ کیاہے، بقیہ افسران اپنے عہدوں پر ہی رہ کر خدمات انجام دے رہے ہیں، لیڈران نے  منتبہ کیا کہ  فوری کاروائی نہیں ہوئی تو معاملےکو لے کر احتجاج کرنا ہماری مجبوری ہوگی۔

جے ڈی ایس امیدوار عنایت اللہ شاہ بندری کے متعلق کہاکہ ہمارے امیدوار عنایت اللہ شاہ بندری کے متعلق حلقہ بھر میں اچھی رائے ہے، دیہاتوں میں پارٹی اور امیدوار کے حق میں تشہیر جاری ہے عوام کا رجحان بھی پارٹی کی طرف ہے، جس کودیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتےہیں کہ ہماری جیت یقینی ہے۔ بھٹکل سکریٹری کرشنانند پائی ، یوتھ صدر پانڈونائک، دیاویا نائک، گنپتی بھٹ، دتاتریا نائک، عبدالصمد وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔