بھٹکل:چمیلی پھول کسانوں کے مسائل کو حل کرنے افسران کی توجہ :اے سی کی نگرانی میں میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th August 2017, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19/اگست (ایس اؤنیوز)بھٹکل سےسپلائی ہونے والی چمیلی پھول کی قیمت کو لے کرکسانوں کی طرف سے بیوپاریوں پر دھوکہ دینے کے الزام کے سلسلے میں سنیچر کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ کی صدارت میں کسانوں اور بیوپاری سنگھ کے نمائندوں کے درمیان میٹنگ منعقد ہوئی ۔

میٹنگ میں چمیلی کی فصل کرنے والے کسانون کی نمائندگی کرتے ہوئے موہن دیواڑیگا ، رام چندر نائک وغیرہ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل سے روزانہ لاکھوں روپئے مالیت کے پھول سپلائی کئے جاتے ہیں۔ چمیلی پر مقامی کسان جتنی قیمت لیتے ہیں اس میں اور منگلور و میں بھٹکل چمیلی کو دی جانے والی قیمت میں کافی فرق ہے۔ دلالوں کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان ہورہاہے۔ کافی مشکلات کو سہتے ہوئے کٹھن محنت کرکے چمیلی کی فصل کرنےو الے کسانوں کے ساتھ دھوکہ نہ ہو ایسے اقدامات کریں اور انصاف کرنےکا انہوں نے مطالبہ کیا۔ اس کے بعد بیوپاری سنگھ کے نمائندے پتو کامت ، ساتیا ، مبین وغیرہ نے بیوپار ی میدان کے فائدے اور نقصانات کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہماری طرف سے کسانوں کو کوئی دھوکہ نہیں ہورہاہے، چمیلی پھول کو جمع کرنےاور سپلائی کرنےکے لئے کافی اخراجات آتے ہیں۔ بعض ایک دفعہ سپلائی میں دیری ہونے سے جونقصان ہوتا ہے اس کو ہم ہی برداشت کرنا پڑتاہے، طئے شدہ قیمت کے متعلق کسی کو شک یا شبہ ہے تو منگلورو سے بذریعہ فون رابطہ کرتے ہوئے صحیح قیمت معلوم کرنےکی بات کہی۔ دونوں فریقین کی شکایات کو سماعت کرنے کے بعد اے سی ایم این منجوناتھ نے حکم دیا کہ روزانہ طئے ہونےو الی چمیلی پھول کی قیمت اخبارات کے ذریعے شائع کرنے کا اہتمام کریں، بیوپاری لوگ اپنے لین دین کےمعاملات بینک یا نیفٹ ،آرٹی جی ایس کے ذریعے ای پیمنٹ کو ترجیح دیں، کسان بھی اس کا ساتھ دیں، جس کے نتیجے میں چمیلی پھول کے لین دین میں شفافیت آئے گی ۔ جہاں تک چمیلی پھول کی قیمت، فروخت کاری کے سلسلے میں دوبارہ میٹنگ کرتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے فیصلہ لینے کی بات کہی۔ محکمہ باغبانی کے افسر چیتن موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...