بھٹکل:جنتا ودیالیا شرالی میں عالمی یوم یوگا پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st June 2017, 9:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/جون (ایس اؤنیوز) طلبا اپنی زندگی میں ذہنی یکسانیت ، سکون اور تعلیمی ترقی چاہتے ہیں تو ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ یوگا کو اپنی عادت بنا لیں۔ شرالی کے سماجی کارکن ڈاکٹر آر وی سراف نے جنتا ودیالیا شرالی میں منعقدہ عالمی یوم یوگا کے پروگرام میں طلبا کو مخاطب ہوتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا۔

ڈاکٹر سراف نے طلبا سے کہاکہ یوگا سے عقل کی ترقی ہوتی ہے، جسمانی صحت میں بہتری آتی ہے، یوگا کرنے والے لالچ اور حرص کو نہ اپنائیں گے تو ذہنی سکون ملنے کی بات کہی۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر ڈی جے کامت نے پروگرام کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شری نواس مہالے نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں یوگ گرو گوند دیواڑیگا، ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھت ، محکمہ صحت عامہ کے موظف افسر ایم پی بھنڈاری ، یوگا کھلاڑی درگا داس نے بھی خطاب کیا۔ ڈائس پر وشنو شانبھاگ، جنتا ودیالیا کے پرنسپال اے بی رام رتھ موجود تھے۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس ایم اے نائک نے استقبال کیا تو استانی نے شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...