بھٹکل میں 17مارچ کو جے ڈی ایس کا عوامی اجلاس : کمار سوامی سمیت کئی لیڈران کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th March 2018, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15/ مارچ (ایس اؤنیوز)اس مرتبہ ریاست کرناٹکا میں عوام کا رجحان جنتا دل سکیولر کی طرف ہے ، 17مارچ کو 12بجےشہر کے انجمن ہائی اسکول گراؤنڈ میں پارٹی کے ریاستی صدر کمار سوامی کی موجودگی میں بڑا عوامی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، اس بات کی اطلاع  جے ڈی ایس بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے  دی ۔

جے ڈی ایس دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے عنایت اللہ نے کہاکہ 17مارچ کو منعقد ہونے والے جے ڈی ایس اجلاس میں 8سے 10ہزار لوگوں کے شرکت کی توقع ہے، انہوں نے مزید  بتایا کہ پروگرام میں جے ڈی ایس کے لیڈران مدھو بنگارپا ، آنند اسنوٹیکر، ششی بھوشن ہیگڈے ، ضلعی صدر بی آر نائک شریک ہوں گے۔  عنایت اللہ نے کہاکہ پروگرام کے بعد کمار سوامی مجلس اصلاح وتنظیم میں شہر کے ذمہ داران سے  ملاقات کریں گے۔

عنایت اللہ نے بتایا کہ بھٹکل میں اتی کرم داروں کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے ، وزیر دیش پانڈے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اُٹھارہے ہیں، مقامی نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہیں ، یہاں صنعت کاری کے قیام کی اشد ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ پڑوس کے کنداپور میں این اے سروے کی کارروائی بہت ہی آسان ہے مگر اترکنڑا ضلع میں عوام اپنی زمینات کی این اے کے لئے سرکاری دفاتر کے  چکر کاٹنےپر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمار سوامی کے دورے کے موقع پر ان سب مسائل کا تذکرہ کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں جے ڈی ایس کی جیت یقینی ہے اور اقتدار جے ڈی ایس کے ہاتھوں میں ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے اعتماد جتاتے ہوئے کہاکہ کمارسوامی کا وزیر اعلیٰ بننا اور ان کا (عنایت اللہ شاہ بندری ) کا انتخاب میں جیت درج کرنا یقینی ہے۔

 پر یس کانفرنس میں کئی اخبار نویسوں نے سوالات کئے  جس کا انہوں نے جواب دیا۔  ایم ڈی نائک، ایشور نائک،وینکٹیش نائک، کرشنانند پائی ، جے ڈی ایس یوتھ مورچہ صدر پانڈو نائک، شنکر نائک، وی آر نائک ، دیاویا نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔