بھٹکل جماعت المسلمین کے سرگرم رکن جان عبدالرحمن کا سرکاری اسکولوں کا دورہ؛ غریب بچوں میں تقسیم کیا عیدی عطیہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th July 2017, 1:35 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:17/جولائی (ایس اؤنیوز) عید الفطر کی خوشی کے موقع پر   بھٹکل جماعت المسلمین کے سرگرم رکن اور سابق جنرل سکریٹری سمیت مختلف سماجی اداروں سے منسلک  معروف شخصیت   جناب جان عبدالرحمن محتشم نے گذشتہ روز  تعلقہ کے مٹھلی اور تلاند سرکاری اسکولوں کا دورہ  کرتے ہوئے  فی طلبا 200روپئے  عیدی عطیہ فراہم کرتے ہوئے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ دو  اسکولوں کے  جملہ 153طلبا کو  دو دو سو روپیہ نقد رقم عطیہ فراہم کیا تو بچوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا، اسی طرح اسکول کے اساتذہ بھی اس موقع پر کافی مسرور نظر آئے۔ ساتھ ساتھ  انہوں نے  مٹھلی سرکاری اسکول کو کمپیوٹر کی خریداری کے لئے 30ہزار روپئے اورتلاند اسکول میں پینے کے پانی کی سہولت مہیا کرانے  واٹر فلٹر  سمیت  کرسی ، ڈسک وغیرہ کی خریداری کے لئے بھی 20ہزار روپئے کی امداد دی۔

موصوف  بعد میں موڈبھٹکل لوئز پرائمری اسکول کے 50 بچوں، بینمدور کے30 بچوں اورسبتےکے ہیرور اسکول کے 42طلبا کو بھی  فی کس دو دو سو روپئے کا عطیہ دیا ،  اسی طرح ہنمدور اور ہیرور اسکول میں پینے کے پانی کےلئے واٹر فلٹر کی خریداری کے لئے فی اسکول 10ہزارروپئے نقد رقم فراہم کی۔

اس دوران گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ میرا مقصد غریبوں کی مدد کرنا ہے، مزید کہا کہ وہ  ہر عید کے موقع پر  اس طرح کے امدادی کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ   چند سال قبل تک بھٹکل  میں ہندومسلم مل جل کر پروگرام  منعقد  کیا کرتے تھے، وقت گزرتے ہم ایک دوسرے سے دور ہوتے جارہے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ   ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنے کی ضرورت ہے اور آپسی بھائی چارگی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

اس موقع پر بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، نائب صدر کے ایم اشفاق، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، بھٹکل کبڈی اسوسی ایشن کے سکریٹری شری دھر نائک، موڈبھٹکل اسکول ترقی بورڈ کے صدر وینکٹیش دیواڑیگا، کٹے ویرا یوتھ شکتی سنگھ کے صدر ہنومنت نائک، راگھویندرا اڈگا، بشیر دامدا، ارشاد خطیب، گجانن نائک، کرشنانائک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...