بھٹکل میں کل اتوار کو ہوگا مسلم پرسنل لاء کے موضوع پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے زیرا ہتمام اجلاس عام
بھٹکل:20/مئی (ایس اؤنیوز)ملک کے موجودہ حالات میں فرقہ پرست سیاسی پارٹیاں جس طرح امت مسلمہ ہند کو نشانہ بنا کراسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہیں ان حالات کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے حال ہی میں ملک گیر سطح پر مسلم پرسنل لاء بورڈ تعارفی مہم منائی گئی ۔ اسی کو جاری رکھتے ہوئے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے زیر اہتمام 21مئی 2017بروز اتوار کی شب 9بجے تنظیم ملیہ جامع مسجدکے روبرو ، تنظیم روڈ پر واقع ’’خوشحال ‘‘شادی خانہ میں ’’مسلم پرسنل لاء درپیش چیلنجز اور ہماری ذمہ داریاں‘‘کےموضوع پر اجلاس عام کا انعقاد کیا ہے۔
جلسہ عام کی صدارت امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک جناب محمد اطہر اللہ شریف کریں گے تو مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بھٹکل کے رکن مولوی محمد الیاس ندوی ، جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے شوری ٰ ممبر جناب سید تنویر احمد اور ڈاکٹر طٰہٰ متین مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔ امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ نے پریس ریلیز کے ذریعے تمام مردو خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر شرکت کرتے ہوئے استفادہ کریں