بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے لئے تنظیم کی جانب سے عمران لنکا صدر اور شمیم بانو نائب صدر اُمیدوار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th September 2016, 2:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/ ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے صدارتی انتخابات کل جمعرات 29/ستمبر کوجالی پنچایت دفتر میں منعقد ہوں گے، جس کے لئے سماجی ادارہ  مجلس اصلاح وتنظیم نے صدارتی اُمیدوار کے طور پر عمران لنکا کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ نائب صدر کے عہدہ کے لئے جالی پنچایت کی سابق صدر شمیم بانو کو نامزد کیا ہے۔

تنظیم انتظامیہ، سیاسی پینل اور جالی پٹن پنچایت کے ممبران پر مشتمل آج بدھ صبح تنظیم ہال میں منعقدہ میٹنگ میں عمران لنکا صدارتی عہدہ کے لئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے، جبکہ نائب صدر کے عہدہ کے لئے شمیم بانو حوالدار بھی بلامقابلہ منتخب ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ صدارتی اُمیدوار کے لئے عمران لنکا کے ساتھ ساتھ سابق ضلع پنچایت ممبر عبدالرحیم کا نام پنچایت کے ایک ممبر نے پیش کیا تھا، مگر کسی نے تائید نہیں کی، بتایا گیا ہے کہ عبدالرحیم خود بھی اس میٹنگ میں غیر حاضر رہے اس طرح عمران لنکا بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ نائب صدر کے عہدہ کے لئے بھی صرف ایک نام شمیم بانو حوالدار کا ہی پیش ہوا تھا، اس بناپر وہ بھی بلامقابلہ اس عہدہ کے لئے نامزد کی گئی۔

میٹنگ میں سیاسی پینل کے کنوینر عبدالرقیب ایم جے ندوی نے خطاب کرتے ہوئے جالی علاقہ کے مسائل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ علاقہ کے عوام کچروں کی نکاسی، ڈرینیج سمیت آتی کرم جگہوں کے مسئلہ پر سخت پریشان ہیں، انہوں نے جالی پنچایت ممبران سمیت نو منتخب ہونے والے صدر اور نائب صدر پر زور دیا کہ وہ عوام کے متعلقہ مسائل حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے اتحاد اور اتفاق کا درس دیتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی معاملہ پیش آنے کی صورت میں تنظیم کے ذمہ داروں اور سیاسی پینل سے صلاح ومشورہ کریں۔

میٹنگ کی صدارت تنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے کی، اس موقع پر تنظیم میٹنگ کا پورا ہال کچا کچ بھرا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ جالی پٹن پنچایت میں کل 20ممبران ہیں جس میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے 11 ممبران ،5 کانگریس ، تین بی جے پی اور ایک آزادامیدوار ہے۔اس مناسبت سے یہ بات تقریبا طئے مانی جارہی ہے کہ تنظیم کی جانب سے جو بھی اُمیدوار صدارتی اور نائب صدارتی انتخابات کے لئے اُمیدوار کھڑے ہوں گے، وہی صدر اور نائب صدر کے عہدہ پر فائز ہوں گے۔ واضح رہے کہ جالی پٹن پنچایت میں قریب 4000 مکانات ہیں اوریہاں 19000ہزار سے زیادہ کی آبادی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...