بھٹکل:جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا (ر) کے زیراہتمام 24ستمبر کو سول سرویس ورکشاپ
بھٹکل:23/ستمبر (ایس اؤنیوز)جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا (ر) اترکنڑا ضلع کے زیر اہتمام اترکنڑا ، اُڈپی ، شیموگہ اور دکشن کنڑا اضلاع پر مشتمل ریاستی سطح کے ’’سول سرویس کوئی خواب نہیں ‘‘ نامی معلوماتی ورکشاپ کا 24ستمبر کو شری ناگ یکشھے ہال میں منعقد ہوگا۔
ریاست مدھیہ پردیش کے بروانی ضلع کی ڈی سی تیجسوی نائک پروگرام کا افتتاح کریں گی ، سریش نائک پروگرام کی صدارت کریں گے۔ مہمانِ خصوصی کے طورپر ملک بھر کے مختلف مقامات سے 20سے زائد آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس افسران شریک ہونگے۔ شام میں منعقد ہونے والی اختتامی تقریب کا سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا افتتاح کریں گے، گواریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر مختلف کارکردگی انجام دئیے شخصیات کی تہنیت کریں گے۔ جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا سنگھ کے صدر ناگیش دیواڑیگا پروگرام کی صدارت کریں گے۔ مہمان خصوصی کے طورپر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے، قومی حقوق انسانی کے چیرمن ایچ ایل دتو، لوک سبھا ممبر شوبھا کرندلاجے، راجیہ سبھا ممبر بی کے ہری پرساد ، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، کنڑا فلمی اسٹا ر پونیت راج کمار شریک ہونگے۔ منتظمین نے امید جتائی ہے کہ متعلقہ سول سرویس ورکشاپ میں مختلف اضلاع سے قریب 2000سے زائد طلبا شریک ہونگے۔ منتظمین نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پروگرام میں شریک ہوکر کامیاب بنائیں۔