بھٹکل: تعمیری فکر کے ساتھ ملک کی تعمیر کرنا ہی جشن آزادی کا مقصدہے : یوتھ سنگھ کی طرف سے یوم ِآزادی کی تقریب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th August 2017, 7:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15/اگست (ایس اؤنیوز)اس ملک کے لئے اپنا سکھ ، چین و آرام اور اپنی جان کی قربانی دینے والوں کو یاد کرنا جشن آزادی کا اصل مقصد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے جن مہان ہستیوں نے اپنی جانوں کی قربانی دئیے ہیں ان ک ایثار پر داغ دھبہ نہ لگاتے ہوئے ملک کی تعمیر میں مشغول ہونا ہمار اہم فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نےکیا۔

وہ یہاں تعلقہ کے ماوین کوروے کے امر لنگیشور یوتھ سنگھ کے زیر اہتمام منعقدہ 71ویں آزادی کی تقریب میں ترنگا لہراکرخطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کرناٹکا کے ترانے جئے بھارت جننی تنو جاتے کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایک ریاست ہونے کے باوجود وہ اپنے ملک کو دیکھنے والی نظر اس ترانے میں جس طرح پیش کی گئی وہ ایک عمدہ مثال ہونے کی بات کہی۔ اس موقع پر ڈوبنے والے افراد کی جان بچانے والے گوپال موگیر، سریش بسوا کھاروی اور سماجی کارکن شری نواس نارائن کھاروی وغیرہ کی تہنیت کی گئی ۔ تقریب میں ماوین کوروے ہائی اسکول کے طلبا ، گرام پنچایت صدر کوسوما نائک، نائب صدر منجوناتھ کھاروی ، رمیش کھاروی، رتناکر کھاروی ، یوتھ سنگھ کے صدر راما کھاروی، صدر مدرس ونایک اودھانی اور اساتذہ موجود تھے۔ پروگرام کے بعد طلبا اور عوام میں مٹھائی کی تقسیم کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔