بھٹکل :کرامت کے نام پر معصوموں کا مسلسل استحصال کیا جارہاہے: نریندرنایک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th January 2018, 9:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12/ جنوری (ایس اؤنیوز)ہمارے عقیدوں  میں سچ اور جھوٹ دونوں شامل ہیں، کرامات کے نام پرمسلسل معصوموں کا استحصال کیا جارہاہے۔ مفکر ،دانشور نریندر نایک نے ان خیالات کااظہارکیا۔

جمعہ کو جنتا ودیا لیہ شرالی میں منعقدہ یوم ِ سوامی وویکانند کے موقع پر سائنٹفک فکر کو ترقی دینے والے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے نریندر نایک طلبا سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سائنٹفک سوچ، غوروفکر کا فقدان ہے، ملک کے باصلاحیت افراد بیرونی ممالک میں سائنس کی تعلیم پاکر بہتر ین سائنس دان بن رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ کرامت کے نام پر عوام سے کئے جارہے دھوکہ دہی کے کاموں پر روک لگانی چاہئے، عوام بھی اس تعلق سے بیدار اور چوکنا رہنے کی بات کہی۔ سوامی وویکانند کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مہیش نے بتایا کہ وویکانند میں منفی فکر کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی ، تمام مذاہب کے ساتھ رواداری اور مساوات برتنے والی ان کی فکر آج بھی عمل کے لائق ہے، پیار ومحبت سے ہرایک جیتنے کا راستہ وویکانند نے بتایا تھا۔ ہرایک اپنی خود ی کی بیداری پر زور دے ، انسانیت میں ہی ہرایک کا فائدہ ہونے کی با ت کہی۔ جنتا ودیا لیہ کے پرنسپال اے بی رام رتھ نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈاکٹر وی آر سراف ، سبھاش کوپی کر، کے مری سوامی وغیرہ موجود تھے۔ لکچرر ایچ ایس گنگا نے استقبال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی