بھٹکل کے بیلکے نوج علاقے میں غیر قانونی شراب ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th March 2019, 7:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :20؍مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے بیلکے گرام  پنچایت حدود کے نوج دیہات کے گنجی گیری فاریسٹ علاقے میں چھپا کر رکھی ہوئی 122لیٹر دیسی کچی شراب  اور 2لیٹر دیسی  شراب بھٹکل ایکسائز افسران نے بدھ کی دوپہر ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل ایکسائز خاتون انسپکٹر سیما کی قیادت میں افسران اور عملے نے  دیسی شراب تیار کرنے والے مرکز پر چھاپہ مارا ۔فروری 25سے اب تک ایکسائز افسران نے ریل میں سپلائی کی جارہی 18.75لیٹر گوافینسی ، بھٹکل مضافاتی علاقوں سے 120لیٹر گوڈ کا محلول ،12لیٹر دیسی شراب اور 34لیٹر بھارتی شراب ضبط کرلینے کی  بھٹکل ایکسائز انسپکٹر نے جانکاری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔