بھٹکل میں ہائی اسکول طلباکے درمیان تعلقہ سطح کاIITسائنس کوئز مقابلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th February 2017, 2:03 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27/فروری    (ایس او نیوز)تعلقہ سطح کے آئی آئی ٹی فسٹ 2017کے کوئز مقابلے شرالی کے سدھارتھ انگلش میڈیم ہائی اسکول میں منعقد ہوئے، جس میں بھٹکل تعلقہ کے ہائی اسکولوں کے طلبا شریک تھے۔

سورتکل این آئی ٹی  کے سنئیر پروفیسر زورا گونڈ نے آئی آئی ٹی کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ موظف پرنسپال رماکانت رونکر نے سائنسی تعلیم پر روشنی ڈالی۔ پی یو کالج کے لکچرر ایم کے نائک ، سدھارتھ ایجوکیشن ادارے کے صدر کیاپٹن کے آر نائک، تعلیمی منتظم ایس پی بھٹ، پرنسپال پرہلاد رائچور، صدر مدرس راما نائک ، چندرشیکھر نائک، لکچرر سنتوش آچاریہ ، استاد لوہیت نائک، گنیش نائک موجود تھے۔ سدھارتھ پی یوکالج کی پرنسپال ارچنا یو نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔

4مرحلوں پر مشتمل کوئز مقابلے میں جماعت ششم کے زمرے میں سرکاری ہائر پرائمری اسکول شرالی نے اول اور سرکاری ہائر پرائمری اسکول بیٹکور نے دوم مقام حاصل کیا۔ جماعت ہفتم کے زمرے میں سرکاری ہائی اسکول بیٹکورکو اول مقام اور آنند آشرم کانوینٹ ہائی اسکول بھٹکل کو  دوم مقام حاصل ہوا۔ جماعت ہشتم کے زمرے میں سدھار تھ انگلش میڈیم ہائی اسکول شرالی کو اول مقام اور ودیانجلی ہائی اسکول کو دوم مقام ملا۔  جماعت نہم میں سدھارتھ ہائی اسکول شرالی نے اول مقام اور سرکاری ہائی اسکول بیلکے نے دوم مقام حاصل کیا۔ ان تمام باتوں کی جانکاری پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...