کرناٹک میں 10امیت شاہ بھی آئیں گے تو کانگریس کو فرق پڑنے والا نہیں ہے :بھٹکل میں وزیر یوٹی قادرکا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th August 2017, 10:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11/اگست (ایس اؤنیوز)بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کی کرناٹک آمد سے کانگریس میں بوکھلاہٹ کی جو بات کہی جارہی ہے وہ سفید جھوٹ ہے ، کرناٹک کو ایسے 10امیت شاہ بھی آئیں گے تو کانگریس پارٹی کو کچھ نقصان ہونے والا نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار ریاستی کابینہ وزیر یوٹی قادر نے کیا۔

وہ یہاں جمعہ کی رات بھٹکل دورے کے موقع پر اخبارنویسوں کے سوالا ت کا جواب دے رہے تھے۔ امیت شاہ اپنی پارٹی کے استحکام کے لئے آرہے ہیں،اس کا کانگریس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، کوئی بھی کانگریس پارٹی سے بی جے پی میں جانے والا نہیں ہے، ریاست میں کانگریس کافی مضبوط و مستحکم ہے، البتہ انتظارکیجئے اور دیکھئے کہ ڈسمبر تک کون کون کس کس پارٹی سے کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔

کلڈکا پربھا کر بھٹ کی اسکول کو سرکاری امداد روکے جانےکے سلسلے میں انہوں نے کہاکہ مندر سے اسکول کو امداد دینے کے لئے کوئی قانون نہیں ہے، کولور سے کلڈکا تک سینکڑوں سرکاری اسکول ہیں، تمام اسکولوں میں غریب بچے ہی پڑھتے ہیں، جو امداد کسی بھی اسکول کو نہیں دی جاتی ہے وہ ان کے اسکول کو کیوں دیں۔ سابقہ مندر انتظامیہ کی وجہ سے یہ معاملہ راز میں تھا۔ اسکول والوں نے بھی یہ نہیں کہا تھا، کم سے کم ایک بیانر یا بورڈ بھی نہیں لگایا گیا تھا، اب جب کہ نئی مندرانتظامیہ بنی تو راز کھل گیا ، جیسے ہی سرکار کو اس کی اطلاع ملی تو امداد روک دی گئی ہے، اس میں کسی طرح کی سیاست ہونےسے انہوں نے انکار کیا۔

ساحلی اضلاع میں کانگریس کمزور ہونے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر یوٹی قادر نے کہا کہ خود کلڈکا پربھا کر بھٹ کے مطابق ساحلی اضلاع میں کانگریس کمزور نہیں ہے، گذشتہ انتخابات کے مقابلے  ہم اس مرتبہ کے انتخابات میں زائد سیٹ پر جیت حاصل کرنے والے ہیں۔ دکشن کنڑا ضلع میں ہورہے واقعات پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ دکشن کنڑا کے لوگ امن چاہتے ہیں، وہاں جتنے بھی قتل ہوئے ہیں ان سب ملزموں کو گرفتارکیا گیا ہے، شرتھ مڈیوال کیس کی جانچ جاری ہے، ہمیں اعتماد ہے کہ پولس ملزموں کو ڈھونڈنکالے گی۔

آلوا ہائی اسکول کی طالبہ کاویا کی مشکوک حالت میں ہوئی خودکشی کے تعلق سے کسی کی بھی گرفتاری نہ ہونے پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ پولس کو معاملے کی جانچ کی ہدایت دی گئی ہے اور پوری اُمید ہے کہ پولس اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائے گی۔

اس موقع پر رابطہ کے جنرل سکریٹری محمد یونس قاضیا، تنظیم جنرل سکریٹری الطاف کھروری، تنظیم نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، جالی پنچایت صدر عبدالرحیم سمیت کافی دیگر لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...