بھٹکل میں ڈرنیج کا مسئلہ سنگین ؛ ضلعی انتظامیہ کو انتباہ؛ فوری حل نہ کرنے کی صورت میں سبھی میونسپل کانسلرس ایک ساتھ دیں گے استعفیٰ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th September 2017, 8:43 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11/ستمبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل بلدیہ حدود میں اے ڈی بی منصوبے کے تحت جاری اندرونی نالیوں (ڈرنیج ) کامسئلہ جوں کا توں باقی ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  18ستمبر سے پہلے پہلے ماہرین کو بھیج کر مسئلہ کاحل نہیں نکالا گیا تو پہلے مرحلے میں سبھی کونسلر بلدیہ دفترکے سامنے سخت احتجاج کریں گے، اس کے بائوجود اگر کاروائی نہیں ہوئی تو سبھی کونسلرس اپنا استعفیٰ پیش کریں گے ۔ اس بات کی جانکاری میونسپل چیف  محمد صادق مٹا نے دی ۔

پیر کی شام بلدیہ دفتر میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے بتایاکہ  ڈرنیج کے لئے استعمال کردہ پائپ بار بار خراب ہورہے ہیں، جس کے نتیجےمیں ڈرینج کا گندہ پانی کنوئوں میں جمع ہوکر پینے کے پانی کو خراب کررہے ہیں، ڈرینج کی ناکامی سے  عوام  کے لئے پینے کے پانی کا مسئلہ کھڑا ہورہا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کے غوثیہ اسٹریٹ علاقے میں ڈرنیج کا مرکز قائم ہے، جہاں شہر کا تمام ڈرینج جمع ہوکر پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے ڈرینج کو  وینکٹاپور ندی میں روانہ کیا جاتا ہے، لیکن جوڑے گئے پائپ کے ذریعے پمپنگ کا ڈرینج  ٹھیک طرح سے سپلائی نہیں ہورہاہے، گذشتہ کئی برسوں سے درپیش مسئلے کی بھٹکل بلدیہ نگرانی کرتی رہی ہے، لیکن ابھی تک اس کا کوئی مستقل حل نہیں نکالاگیا ہے۔

ڈرنیج نظام کی ناکامی کو لے کربلدیہ کی طرف سے  ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے  درخواست کی گئی تھی انہوں نے 6ستمبر سے 11ستمبر کے درمیان بھٹکل پہنچ کر معائنہ کرنے کا یقین دلایا تھا،  لیکن  ابھی تک انہوں نے  کوئی کارروائی نہیں کی۔ میونسپل کونسلرس چونکہ عوامی منتخب نمائندے ہیں، اس بنا پر ہم  عوام کے لئے جوابدہ ہیں اور اس سلسلے میں ہمیں عوام مسلسل سوالات کر رہے ہیں کہ آخر ڈرینج کا مسئلہ کب حل ہوگا،ان حالات میں ضلعی انتظامیہ ہمیں تعائون نہیں دے گی اور اس مسئلہ کو حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دے گی تو   احتجاج ہماری مجبوری  ہوگی ۔ انہوں نے مزید سخت اقدام کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اگر احتجاج کے بائوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی تو ہم لوگ ایک بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے میونسپالٹی کے سبھی کونسلر ایک ساتھ اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

پریس کانفرنس میں  نائب صدر کے ایم اشفاق، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن عبدالرحیم سمیت دیگر  مرد و خواتین کونسلرس موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...