آئی سی ایس ای 10کے نتائج کا اعلان :تعلقہ کے شمس اور ودیانجلی اسکول کی صد فیصد کامیابی
بھٹکل:30/مئی (ایس اؤ نیوز )انڈین اسکول سرٹیفکٹ ایگزامنیشن (آئی سی ایس ای )کی طرف سے منعقدہ 10ویں امتحانات کےاعلان کئے گئے نتائج میں بھٹکل تعلقہ کو سو فیصدی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
بھٹکل تعلقہ میں ICSE کے تحت دو اسکول ہیں، جن میں ایک تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام نیو شمس اسکول میں ICSE کی تعلیم دی جاتی ہے تو دوسرا ودیانجلی پبلک اسکول ہے۔
امسال شمس اسکول سے 13طلبا و طالبات ICSE کے تحت میٹرک امتحان میں شریک ہوئے تھے اور سبھی بچے کامیاب رہے، اس طرح اسکول نتائج کی شرح 100فی صد رہی۔ اسکول کے 2 طلبا امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں جن میں حنا قاضیا نے %91صد اوسط سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تعلقہ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ جبکہ منزہ کلثوم نے %84کے ساتھ اسکول میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ بقیہ 11طلبا فسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اُدھر ساگر روڈ پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر ماتحت چلنے والے ودیا نجلی پبلک اسکول نے بھی 100فی صد نتائج درج کئے ہیں۔ اس اسکول سے کل 9طلبا نے ICSE کے تحت امتحانات میں حصہ لیا تھا اور سبھی نو طلبا کامیاب رہے۔ اسکول کے طالب العلم نندا کشور ہیگڈے نے %90فی صدکامیابی کے ساتھ اپنے اسکول میں اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ وہ تعلقہ کی سطح پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح مہتاب جوباپو نے %86 کے ساتھ تعلقہ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔اور اسکول کی ائیریکا فرنانڈیز نے 78.83 فیصد کے ساتھ اسکول میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔