بھٹکل کے ہوئیل مڑی – ہڈین بیچ کو نئے روپ میں سجانے کا کام شروع ؛ سیروتفریح کے لئے خوبصورت مقام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th July 2016, 12:08 AM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل:10/ جولائی(ایس او نیوز( بھٹکل تعلقہ کے نستار کے قریب واقع ’’ہوئیل مڑی-ہڈین ‘‘ بیچ جوقدرتی خوبصورتی سے مالامال ہے، اب اسے سیاحت کے لئے مزید دلکش بنانے اور سیروتفریح کے لئے آنے والوں کو مزید جاذب نظر بنانے محکمہ فوریسٹ نے کام شروع کردیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ اس بیچ پر’’ ائکو ٹوریزم‘‘کونافذ کرنے کے لئے اقدام کرے گا۔ پہلے مرحلے کے کام کی شروعات ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ ملکی سطح پر ایک بہترین سیاحتی مرکز ومقام کے طورپر ابھرنے کے تمام سہولیات سے آراستہ ہڈین بیچ کی ترقی کے لئے تعلقہ کے عوام پچھلے کئی برسوں سے مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

تعلقہ کے یلووڑی کوؤور کے سرپن کٹے سے صرف 2.5کلو میٹر کی دوری پر واقع یہ ساحلی کنارہ سیاحوں کے لئے بہت ہی دلکش نظارہ پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔جب کہ بھٹکل شمس الدین سرکل سے 8.5کلومیٹر کی دوری پریہ مقام واقع ہے۔ سمندر سےمتصل ندی ،  پہاڑ اور اطراف میں پھیلا جنگل اس کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔ اسی سمندر کنارےکے دوسرے کنارے پر ’’ آنے منڈے ‘‘میں پتھروں کی سجاوٹ بھی بڑاحسین نظارہ پیش کرتی ہے، پتھروں سے ٹکرانے والی بڑی بڑی موجیں ، ان کی اچھال آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے۔ ویسے بہت پہلے سے تعلقہ کے اطراف کے لوگ خاص کر نوجوان ہڈین بیچ پر سیر وتفریح کرتے ہوئے  لطف اندوز ہوتے رہے ہیں، بیرونی ممالک کے سیاح بھی یہاں کے حسین و خوبصورت نظاروں پر دل ہار جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بنگلورو، ہاسن کے صنعت کار سمندر سے متصل نجی زمینات کو خریدکر ریسارٹ کے قیام کے لئے دلچسپی رکھتے ہیں، لیکن پچھلے 8-10سالوں سے یہاں  کوئی کام نہ ہونے سے سیاحت کو کوئی ترغیب نہیں ملی ہے۔ بنیادی سہولیات کی کمی سے سیاح یہاں آنے کے لئے پس و پیش کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں آس پا س کے ماہی گیر جال بچھا کر مچھلی پکڑنے میں ہی خوش ہیں تو اسی  کام نے بیچ کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

چار پانچ سال پہلے بھٹکل ہوناور معاون علاقے کے ڈی ایف اؤ کے طورپر عہدہ سنبھالنے والے اوڈی پوڑی نے ساحلی کنارے کے خوبصورت نظاروں کو معنی خیز بنانے کا کام شروع کیا تھا۔ واضح رہے یہی اودی پوڑی نامی فاریسٹ افسر نے ریاست کے مشہورآلمٹی ڈیم اور بنگلورو کے باغ سمیت کئی سیاحتی مراکز کو نیا روپ دینے میں اپنا اہم رول اداکیا ہے۔ فی الحال ریاستی محکمہ فاریسٹ کے مرکزی دفتر میں سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ ہوناور کے اپسر کونڈا، اڈگونجی سمیت مختلف ’’ ائکو ٹوریزم ‘‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلتے ہوئے اودی پوڑی نے ہوئیل مڑی-ہڈین بیچ کو بھی ایک نئے روپ میں منتقل کرنے میں بہت ہی پرجوش تھے لیکن اسی دوران ان کا تبادلہ ہوگیا تھا، جس کی بنائ پر بیچ کو سیاحتی مرکز میں منتقل کرنے کا کام سمٹ گیا تھا ۔مگر اب یہاںدوبارہ زندگی نظر آرہی ہے، یعنی خواب کی تکمیل کے لئے کچھ توسہی کام شروع ہواہے۔

پہلے مرحلے میں سیاحو ں کو گھومنے کے لئے جہاں تہاں پیدل سڑک، بیٹھنے کے لئے کرسیوں کا انتظام، دھوپ اور بارش سے بچنے کے لئے جھونپڑے اور بچوں کی دلجوئی اور کھیل کے لئےکچھ کام کرنے کے لئے افسران اقدامات کررہے ہیں۔ پتھر ، مٹی کا استعمال کرتے ہوئے چڑنے اور اترنے کے لئے سیڑھیوں کی تعمیر کرتے ہوئے ایک نیا روپ دینے کے لئے محکمہ تیار ہواہے۔ آئندہ دنوں میں بیچ پر بچوں کے لئے کھیل کے مختلف سامان مہیا کئے جائیں گے۔ بیرونی ریاست اور ملک کے سیاحو ں کو ترغیب دینے کے لئے پیرا شوٹ ، ونڈ سرفنگ، واٹر بوٹ، ڈیپ سی ڈاؤنگ جیسے دیگر مہم جو ئی کاموں کو انجام دینے والے بے شمار اڈوینچرس بیچ پر قائم کرنے کے لئے منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ اگر جس طرح کہا جارہاہے بالکل اسی طرح بیچ پر کام ہوتاہے تو پڑوس کی گواریاست سے زیادہ ایک بہتر و حسین سیاحتی مرکز اترکنڑا ضلع میں قائم ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ کام کے شروعاتی مرحلے میں ہی روزانہ 50-100لوگ یہاں آجار ہے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی ایف اؤ وسنت ریڈی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہڈین بیچ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کے لئے فاریسٹ محکمہ پابند ہے، بلوپرنٹ کے مطابق مرحلہ وار کام کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...