بھٹکل بلدیہ دکاندار بزنس نہ ہونے سے پریشان؛ میونسپالٹی عمارت میں خصوصی پوجا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2017, 3:40 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:12/ نومبر (ایس اؤنیوز) میونسپالٹی کی کرائے کی دکانوں میں کچھ ماہ سے بزنس نہیں ہورہاہے، لوگ مالی تنگی سے پریشان ہیں ان پریشانیوں سے باہر نکلنے کے لئے بھٹکل میونسپالٹی عمارت کے انڈر گرائونڈ فلور پر دکانداروں اور ملازمین کی طرف سے خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 10برسوں میں بھٹکل کی بلدیہ عمارت میں تین ملازمین  ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے  بلدیہ کے چند ملازمین اور دکانداروں کا ماننا ہے کہ کچھ غلط ہوا ہے، جس کو درست کرنے کے لئے پوجا کرنا ضروری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  بلدیہ ملازمین اور دکانداروں نے اپنے خود کے خرچے سے عمارت کے اندر وید مورتی رام چندر بھٹ کی قیادت میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کے دوران خودکشی سےہلاک ہونے والے  رام چندرنائک کے بھائی جائے وقوع پر پہنچ گئے  اور یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا  کہ پوجا کرنے والے لوگ اُن کے  خاندان والےنہیں ہیں۔ مگر وہاں موجود پجاری  نے  اُنہیں یہ کہہ کر مطمئن کرنے کی کوشش کی کہ  یہ سب لوگوں کی بھلائی کے لئے کیا جارہا ہے .

واقعہ کے سلسلے میں بلدیہ چیف آفیسر وینکٹیش ناؤڈا نے وضاحت کی کہ یہ سرکاری پروگرام نہیں ہے بلکہ ملازمین اور دکانداروں نے آپس میں مل جل کر اپنے خرچ پر اپنے اپنے عقیدے کے مطابق انجام دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...