بھٹکل میں شری درگا مورتی کی وداعی پر پابندی کی مذمت میں راشٹریہ ہندو اندولن کا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th September 2017, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/ستمبر (ایس اؤنیوز)مغربی بنگال میں شری درگا مورتی کی وداعی پر پابندی عائد کرنا مذہبی تفریق ہے، مرکزی حکومت فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ لے کر راشٹریہ ہندو آندولن بھٹکل کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے میمورنڈم سونپا۔

مغربی بنگال میں شری درگا پوجا اور وداعی کو لے کر کسی کو تکلیف نہیں ہوئی ہے ، سماجی سطح پر بھی کوئی قانون مشکلات پیش نہیں آئے ہیں۔ وہاں کی حکومت ہندووں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے ہندو آندولن کمیٹی نے لو جہاد کو روکنے کے لئے خصوصی پولس شاخ کا قیام اور اس کو ملنے والی معاشی امداد ،لڑکیوں کی اسمگلنگ پر مرکزی حکومت گہرائی سے غور کرنے کی میمورنڈم میں مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر رام چندرنائک، رنگ پربھو، سومیش گرو، پنڈلک پائی ، دیانند پربھو، شری دھر ہری کانت، الاس پربھو وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔