منی پال اسپتال میں زیرعلاج معصوم بچی کے علاج کے لئے مالی تعائون کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th August 2016, 8:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 24اگست (ایس او نیوز) منی پال کستوربا اسپتال میں زیرعلاج ایک معصوم بچی کے علاج کے لئے گھروالوں نے تمام عوام سے مالی تعائون کی درخواست کی ہے۔ مرڈیشور سے تعلق رکھنے والے محمد علی جو پیشہ سے ڈرائیور ہیں، ان کی اہلیہ نے 8اگست کو کنداپور اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا، چونکہ وقت سے پہلے ڈیلیوری ہوئی تھی، اس بنا پر بچی کا وزن کافی کم ہے اور نہایت کمزور ہے۔ بچی کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے فوری منی پال لے جانے کی صلاح دی جہاں بچی کو انتہائی نگہداشت والے کمرے میں  خصوصی  پالنے  میں رکھا گیا ہے۔ منی پال اسپتال کے ڈاکٹروں نے مکمل علاج کے لئے دو لاکھ سے زائد خرچہ آنے کا تخمینہ دیا ہے۔

محمد علی نے بتایا کہ وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے گھر کے اخراجات سنبھال رہا ہے، مگر بچی کے علاج کے لئے درکار رقم اُس کے پاس نہیں ہے، ایسے میں اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ تین دن کے اندر قریب تیس ہزار روپیہ ایڈوانس جمع کرنے کی ہدایت دی ہے بصورت دیگر علاج روکنے کا اشارہ دیا ہے۔ محمد علی نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی جانب سے ہرممکن مدد کریں۔ انہوں نے عوام الناس سے بچی کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ اللہ بچی کو صحت اور عافیت دے۔ امین

عوام الناس مالی تعائون کے لئے محمد علی سے موبائل نمبر 7378883703  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ساحل آن لائن کے توسط سے بھی عوام مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ جس کے لئے ساحل آن لائن مینجر مبشر حُسین ہلارے سے موبائل نمبر 9972818849پر رابطہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...