بھٹکل دیہات کی چو طرفہ ترقی کرنےو الے ہاڈولی گرام پنچایت کو ’’ گاندھی گرام ‘‘ ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th September 2016, 9:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :۲۸/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کی ہاڈولی گرام پنچایت کوسال 2015-2016کا گاندھی گرام پُرسکار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر معاشی سال کرناٹکا حکومت کی طرف سے گرام پنچایت نظام کے تحت گرام پنچایت کی جانب سے علاقہ کی  چوطرفہ ترقی کو دیکھتے ہوئےجاتاہے۔ یہ ایوارڈ سال  2014-2013سے دیا جارہاہے۔

ہاڈولی گرام پنچایت کی طرف سے سرکاری منصوبہ جات کا مکمل نفاذ، عوامی مسائل کی طرف خاص توجہ ، بہترین انتظامیہ اور معاشی ترقی کی نگرانی وغیرہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی طرف سے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 2اکتوبر کو بنگلورو ودھان سبھا کے بیانکوئیٹ ہال  میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سدرامیا اور دیہی ترقی وزیر ایچ کے پاٹل کے ہاتھوں یہ ایوارڈ ہاڈولی گرام پنچایت کے صدر شری دھر منجوشٹی اور پنچایت ترقی افسر ایم کریپا نائک لیں گے۔

تعلقہ کے پہاڑی علاقے کے جنگلات ، کمبری مراٹھی ، درج فہرست ذات گونڈ ، کسانوں  اور بہت ہی پچھڑے علاقے میں بھٹکل رکن اسمبلی ، ضلع پنچایت ممبران ، تعلقہ پنچایت ممبران کی رہنمائی میں متعینہ مدت کے اندر منصوبہ جات کو نافذ کرتے ہوئے بے توجہی کا شکار ہوئے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے گرام پنچایت کے صدر، ممبران اور افسران ، عملہ وغیرہ نے سنجیدگی سے کام کرنے کی وجہ سے یہ ایوارڈ ملنے کی بات کہی جارہی ہے۔ خاص کر گرام  پنچایت علاقہ میں 100 فی صد ٹیکس وصولی ، 100فی صد پسماندہ ذات، طبقات کی امداد کا استعمال ، 100فی صد سکال کے تحت عرضیوں پر کارروائی ، حق اطلاع اور عوامی خدمات میں مکمل تعاون ، اصول کے مطابق میٹنگوں کا انعقاد، اسٹانڈنگ کمیٹی ، گرام سبھا، خصوصی گرام سبھا کا انعقاد پورے اہتمام سے کیا جاتا رہاہے۔ دیہات کے 5مضافات کو میدانی بیت الخلاء کا بند کرنا اور امسال 7مضافات میں میدانی بیت الخلاء کو بندکرنے کے لئے کوشاں رہنا ، سال 19-2018تک مکمل دیہات کو پاک صاف کرنا اہم منصوبہ جات میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیہات کے مضافات میں دھوئیں کے چولہوں کو بند کرکے انہیں پکوان گیس مہیا کرنا ، جنگلات کے باشندوں کو ان کا حق دلانے کے لئے کمیٹیوں کا تشکیل کرنا بھی گرام پنچایت کی خصوصیات میں شامل ہے۔ 2010میں صدر ہند کے ذریعے نرمل گرام پرسکار پانے والی ہاڈولی گرام پنچایت کو گاندھی گرام ایوارڈ کا ملنا سونے پر سہاگہ ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔