بھٹکل:16/مئی (ایس اؤنیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے بی ایڈ سکینڈ سمسٹر امتحانات کے اعلان کئے گئے نتائج میں بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے شری اگینانیشوری ایجوکیشن کالج بھٹکل نے 100فی صد نتائج درج کئے ہیں۔ امتحان میں شریک ہوئے تمام طلبا نے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے کی اطلاع کالج پریس ریلیز کی طرف سے دی گئی ہے۔
کالج کی طالبات پوجا نائک 85.17فی صد کے ساتھ کالج سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے۔ میہا جوسف ، سواتی میستا اور لتا آر نائک نے 84.5فی صد کے ساتھ دوسرا اور پوترا این ہیرور 83.83فی صد پاکر تیسرا مقام پایا ہے۔ امتحانات میں کامیاب تمام طلبا کو بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک اور انتظامیہ ممبران، پرنسپال ڈاکٹر آر نرسمہا مورتی اور لکچرر حضرات نے مبارکبادی پیش کی ہے۔