بھٹکل : بی کام 5سم میں گرو سدھیندرا ڈگری کالج کانتیجہ 95.89فی صد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2019, 10:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍جنوری (ایس او نیوز)گزشتہ نومبر 2018میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام منعقدہ بی کام 5سم امتحانات میں شری گرو سدھیندرا ڈگری کالج نے 95.89فی صد نتائج حاصل کئے ہیں۔

کالج کی طالبہ اکشھتا پربھو 96.14فی صد نمبرات کے ساتھ اول، رادھیکا ہیبار 90.86نمبرات کے ساتھ دوم اور اکشھتا شٹی 89.43 نمبرات کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس میں دو طلبا، کاسٹ اکاؤنٹنگ میں 6طلبا، اکاؤنٹنگ تھیوری میں 2طلبا صدفی صد یعنی 100میں 100نمبرات حاصل کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کیا ہے۔ اکاؤنٹنگ تھیوری اور اکنامکس میں کالج کا نتیجہ 100فی صد رہاہے۔ طلبا کی بہترین تعلیمی کارکردگی پر بھٹکل ایجوکیشن  ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش وی نایک، انتظامیہ آفیسر ناگیش ایم بھٹ، پرنسپال شری ناتھ پائی ، تعلیمی نگراں کار فنی یپا ہیبار ، اساتذہ اور دیگر عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی