بھٹکل گروسدھیندرا بی سی اے کالج کی طالبہ شرتی بھٹ کو یونیورسٹی سطح پر تیسرا رینک
بھٹکل :21؍جنوری (ایس او نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے 2018میں منعقد ہوئے بی سی اے امتحانات میں گروسدھیندرا بی سی اے کالج کی طالبہ شرتی بھٹ نے 90.12فی صد نمبرات کے ساتھ یونیورسٹی کی سطح پر تیسرا رینک حاصل کیا ہے۔
اسکول سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ تمپیا بھٹ اور کملاوتی کی بیٹی شرتی بھٹ بی سی اے کے شعبہ میں پورے اترکنڑا ضلع میں رینک حاصل کرنےوالی پہلی طالبہ ہے۔ کالج کی بہترین طالبہ کا ایواڑد پانے والی شرتی کو کالج انتظامیہ ، پرنسپال، اساتذہ اور ساتھی طلبا نے مبارکباد پیش کی ہے۔