بھٹکل کی سدھیندرا بی سی اے اور بی بی اے کالج میں سالانہ جلسہ کاانعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st April 2017, 6:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/اپریل(ایس اؤنیوز)شری گرو سدھیندرا بی سی اے اور  بی بی اے کالج بھٹکل میں سالانہ جلسہ اورطلبا کے تہنیتی و وداعی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔

مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کمٹہ سنڈ روڈسیٹ کے ڈائرکٹر نارائن نائک نے طلبا کو خود روزگار اور خود سرمایہ کاری کے مواقعوں کے متعلق تفصیلی جانکاری دی ۔ سال 2016-2017کے ہونہار طلبا کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ، سماجی کارکن اوروجیا بینک کے موظف جنرل مینجر مدھوکیشور نائک نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ اخلاق اور تہذیب کو بھی اپنانے کی بات کہی۔ یونیورسٹی کی سطح پر کھیل کے میدان میں بہترین مظاہر ہ کرنے والے طلبا گوپال کرشنا پربھو، نکھیل شانبھاگ کی تہنیت کی گئی ۔بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک ، ٹرسٹی مینجر راجیش نایک، کنسلٹنٹ بی آر کے مورتی ، پرنسپال ناگیش بھٹ وغیرہ موجود تھے۔ طالبات شرتی بھٹ اور شیوانی نے نظامت کی تو تیجسوی بھٹ نے شکریہ اداکیا۔ طلبا کی طرف سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔