بھٹکل  گرو سدھیندرا بی بی اے،بی سی اے  کالج  میں طلبا کے لئے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th July 2018, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :28/جولائی (ایس اؤ نیوز) شری گرو سدھیندرا بی بی اے،بی سی اے کالج میں سال 2018-2019میں داخلہ لئے نئے طلبا کے لئے کالج کے سنئیر طلبا نے استقبالیہ پروگرام کاانعقاد کیا۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کئے شرالی جنتا ودیالیہ پی یوکالج کے پرنسپال اے بی رام رتھ نے طلبا کو لگن ، محنت اور مسلسل کوشش کے ذریعے کامیاب ہونے کی ہدایات سے نوازا۔ کالج الومنی ایکسچینج کمپنی کے مارکیٹنگ کے ماہر نریش شٹی نے بھی طلبا کی اہلیت اور قابلیت کے متعلق بات کی۔ اس موقع پر سال 2017-2018کے ہونہار طلبا کی تہنیت کی گئی ۔ بی ای ٹی کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، انتظامیہ افسر ناگیش بھٹ، بی سی اے پرنسپال شری ناتھ پائی ، بی کام تعلیمی شعبہ کے نگراں کار پی ایس ہیبار، بی بی اے کے وشوناتھ بھٹ وغیرہ موجود تھے۔ متعلم اکشھیا پربھو اور راجیشوری نے نظامت کی ۔ لکچرر اومکار مربلی نے شکریہ اداکیا۔ اس کے بعد طلبا نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...