بھٹکل:آنگن واڑی کارکنوں اور معاونین کو بیک وقت تعطیلات منظوری کا مطالبہ لے کر سنگھ نے سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th April 2018, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/اپریل (ایس او نیوز) سی آئی ٹی یو کی زیر انتظام بھٹکل تعلقہ کرناٹکا راجیا آنگن واڑی نوکرر سنگھ کی جانب سے آنگن واڑی ملازمین و معاونین کو ایک ہی وقت تعطیلات منظور کرنے کامطالبہ لےکر محکمہ اطفال کے افسر کو میمورنڈم سونپا گیا۔

میمورنڈم میں تحریر کیا گیا ہے کہ آنگن واڑی کارکنوں اور معاونین کو 15دنوں کی گرمیوںکی تعطیلات بیک وقت دی جائیں ۔ 1997میں جے ایچ پٹیل کی حکومت نے 21دنوں کے ستیہ گرہ کے بعد آنگن واڑی کارکنوں اورمعاونین کو گرمیوں کی چھٹیاں منظور کی گئی تھیں، مگر اب اس کو دوبار ہ چھین لینےکی کوشش کی جارہی ہے۔ چھٹیوں میں بھی دوگنا کام لیا جارہاہے جس کی سنگھ کڑی مذمت کرتاہے۔

سی آئی ٹی یو کے جنرل سکریٹری سبھا س کوپیکر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ افسران اچانک کسی بھی آنگن واڑی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے ملازمین پر چڑھ آتے ہیں، بے عزتی کرتے ہیں، الزام لگاتے ہیں، اس طرح افسران کا ملازمین پر دباؤ ڈالنا ٹھیک نہیں ہے۔ سنگھ کی طرف سے دئیے گئے میمورنڈم کو محکمہ کی کارگزار سی ڈی پی او سوشیلا موگویر نے حاصل کیا۔ اس موقع پر سنگھ کی صدر پشپاوتی نائک، تعلقہ صدر گیتا نائک، ناگ رتنا موگیر، پدمانائک وغیرہ موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔