بھٹکل میں سرکاری ملازمین کا پرانی پنشن اسکیم کو جاری کرنےکامطالبہ :حکومت کو سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2018, 7:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18/ جنوری (ایس اؤنیوز) 2004میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پنشن اسکیم غیر سائنٹفک ہے جس سے سرکاری ملازمین میں عدم تحفظ پیدا کرنےکا الزام عائد کرتے ہوئے کرناٹکا سرکاری ملازمین سنگھ بھٹکل کے ممبران نے جمعرات کو پرانی پنشن اسکیم کو ہی جاری رکھنے کا مطالبہ لےکر بھٹکل تحصیلدار کی معرفت حکومت کو میمورنڈم سونپا۔

ریاست کرناٹکا متعلقہ پنشن اسکیم کو 2006کو نافذ کیا۔ 2006کے بعد تقرر کردہ ریاستی سرکاری ملازمین کے پنشن اسکیم میں خامی ہے۔ ٹرسٹ مینجمنٹ کی طرف سے کئے جانے والی معاشی معاملات میں کوئی نظم نہیں ہے، یہ ایک غیر یقینی پنشن اسکیم ہے جس کے نتیجے میں ریاست میں خدمات انجام دے رہے 1.80لاکھ سرکاری ملازمین وظیفہ یابی کے وقت پنشن اور دیگر سہولیات سے محروم ہوجائیں گے۔ این پی ایس اسکیم کے ماتحت آنے والے ملازمین کو جن مسائل کا سامناہے اس کے حل کے لئے 6ویں پے کمیشن کو سفارش کریں ، مسئلہ کو انسانی بنیادی ضروریات میں شامل کرتے ہوئے ضروری اقدام کے لئے میمورنڈم میں زور دیاگیا ہے۔ تحصیلدار وی این باڈکر نے میمورنڈم قبول کیا۔ ملازمین سنگھ کے صدر ایم بی نائک، نائب صدر ایم این نائک، گنیش ہیگڈے ، امیش، ناگیش وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...