بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں فوجیوں کو دی گئی شردھانجلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th February 2019, 7:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍فروری (ایس او نیوز) شہر کی سرکاری فرسٹ گریڈ ڈگری کالج میں منعقدہ ایک تعزیتی پروگرام میں  پلوامہ میں شہید ہوئے فوجیوں کو شردھانجلی دی گئی ۔

کالج پرنسپال دستگیر ہلیال کی نگرانی میں منعقدہ  شردھانجلی پروگرا م میں تدریسی ، غیر تدریسی عملہ ، طلبا و طالبات شریک ہوئے ۔ پروگرام میں دیا سلائی کرتے ہوئے  شہیدفوجیوں کی تصاویر کو پھول نچھاور کئے گئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پرنسپال دستگیر ہلیال نے کہاکہ  ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم سرحدوں پر تعینات فوجیوں کو ہمیشہ حوصلہ اور ہمت دینےکا کام کریں، ان کی قربانیوں کو بے کاراور ضائع  ہونےنہ دیں، آگے کہا کہ ہم پلوامہ میں ہوئے دہشت گرد انہ حملہ  کی کڑی مذمت کرتےہیں اور حکومت سے یہ چاہتے کہ  اس کا کرارا جواب دیاجائے۔ انہوں نے شہید فوجیوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، بھگوان انہیں ہمت و حوصلہ دے۔ پروگرام میں طلبا و طالبات نے جئے جوان کے نعرے لگائے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...