گھرواپسی کے پروگرام کے لئے سوامی جی کی تصویر کا استعمال : بھٹکل کے شنکرنائک نے مانگی معافی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th March 2017, 1:12 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واٹس اپ ، سوشیل نیٹ ورک سمیت ایک اخبار اور مقامی ٹی وی چینل پر گھرواپسی پروگرام کی رپورٹ نشر کرنے کے دوران شری رام سینا بھٹکل کے صدر شنکر نائک کے  شری رام اکشھتر کے برہمانند سوامی جی کی تصویر غیر قانونی طریقے  پراستعمال کرنے پر انہوں نے معذرت طلب کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔

جمعرات کی شام نامدھاری سنگھا کے ذمہ داران کے سامنے حاضر ہوکر معافی مانگتے ہوئے شنکر نائک نے کہاکہ میں نے گھر واپسی پروگرام کے لئے سوامی جی کی تصویر استعمال کرنے کسی سے نہیں کہاتھااگر معاملے سے سوامی جی کو دکھ پہنچا ہے تو میں ان سے معافی مانگتاہوں، میرے فیس بک اکاؤنٹ پر موجود سوامی جی کے فوٹو کے ساتھ گھرواپسی کے بیان کو جوڑا گیا ہے ،میں اس سلسلے میں ہتک عزت مقدمہ درج کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چینل پر سوامی جی کی تصویر استعمال کرنے کے لئے چینل والے ہی راست ذمہ دار ہیں میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی سطح کے نوتن نامی ٹی وی نیوز چینل نے شری رام سینا کے صدر شنکر نائک کی طرف سے دئیے گئے گھر واپسی بیان کو نشر کرنے کے دوران سوامی جی کی تصویر استعمال کی تھی۔ اس سلسلے میں شری رام اکشھتر کے ٹرسٹی جے این نائک نے گھرواپسی بیان کے ساتھ سوامی جی کی تصویر استعمال کرنے پر سخت مذمت کی آسارکیری کے نامدھاری گرومٹھ میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے نامدھاری کے ذمہ داران نے کہا کہ فی الحال اس نے معافی مانگی ہے اگر آئندہ کسی نے سوامی جی کا فوٹو غلط استعمال کیا تو لازماً قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نامدھاری گرومٹھ کے صدر ڈی بی نائک نے کہاکہ ایک اخبار والے نے ہمارے دھیان میں لائے بغیر غیرذمہ دارانہ حرکت انجام دی ہے ، اس تعلق سے متعلقہ ٹی وی چینل بھی معافی مانگے ۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، کے آر نائک، گوند نائک، شری دھر نائک، ایشورنائک، وٹھل نائک، نارائن نائک، راجیش نائک، گنپتی نائک وغیرہ موجود تھے۔

گھر واپسی کے نام پر دوسری قوم کے 50سے زائد لوگوں کو تبدیلی مذہب کے ذریعے ہندو دھرم میں شامل کرنے کے متعلق واٹس اپ او رسوشیل نیٹ ورک پر میسج پھیلا کر سماجی صحت کو بربادکرنے کے علاوہ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی ممکنہ کوشش کو دیکھتے ہوئے پولس افسران شرپسندوں کے متعلق جانکاری حاصل کررہی ہے، خبر ملی ہے کہ بھٹکل کا پولس نظام بہت زیادہ خراب ہونے کو لے کر اعلیٰ پولس افسران نے انٹلی جنس کے ذریعے بھٹکل کے موجودہ حالات اور مستقبل میں پیش آنے والے حالات اور اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس دوران گھرواپسی کے ذریعے شری رام اکشھتر کے برہمانند سوامی جی کی تصویر استعمال کئےجانے کو لے کر تعلقہ بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...