بھٹکل میں گھرگھر کانگریس پروگرام کے ذریعے کانگریس نے بجایا انتخابی بگل؛ بی جے پی کی پالیسی میں دیکھا گیا بدلائو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd September 2017, 7:23 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:23/ستمبر (ایس اؤنیوز) بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کے ہنگامہ سے استفادہ کرتے ہوئے بی جے پی اور سنگھ پریوار لگاتار انتخابی ماحول کو گرمانے میں مصروف عمل ہے تو کانگریس بھی ودھان سبھا انتخابات کی تیاریوں کو مزید مستحکم کرتے ہوئے عملی میدا ن میں کوڈ پڑی ہے۔ تعلقہ کے بیلنی میں کانگریس کی طرف سے گھر گھر کانگریس پروگرام کا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے افتتاح کرتےہوئے کارکنوں میں انتخابی جوش پیدا کرنےکی شروعات کردی ہے۔

اس موقع پر بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، راما موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک،نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخِ ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت ممبران جئےلکشمی گونڈ ، میناکشی جٹپا نائک، اے پی ایم سی صدر گوپال نائک، مہابلیشور نائک، کے جی نائک ماروکیری ، ماروتی پاؤسکر، یوتھ کانگریس صدر درگا داس موگیر، لکشمن نائک، کے سلیمان وغیرہ موجود تھے۔

کہا جارہا ہے کہ بی جے پی آئندہ کرناٹکا ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر  ساحلی پٹی پر واقع بھٹکل اور منگلورو کو بنیاد بنا کراپنی انتخابی حکمت عملی کو تشکیل دیا ہے ، جس کے  نفاذ کے لئےباقاعدہ عملی کام شروع ہوچکا ہے۔جس کو دیکھتے ہوئے  گھر گھر کانگریس نامی پروگرام کے ساتھ   کانگریس پارٹی بھی میدان میں کود پڑی ہے۔

خیال رہے کہ بی جےپی کے قومی صدر امیت شاہ کے بنگلورو دورہ اوراُترکنڑا ایم پی اننت کمار ہیگڈے کو وزارت پر فائز کرنے کے بعد  بی جےپی کی پالیسی میں بدلاؤ  نظر آرہا ہے اور وہ ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوگئی ہے۔  سمجھا جارہا ہے کہ انتخابات کی تکمیل تک بھٹکل اور منگلورو کو لے کر  بی جے پی کی طرف سے کسی نہ کسی مسئلے کو لےکر اچھالے جانےکےامکانات نظرآرہے ہیں ۔ گذشتہ ایک ہفتہ میں دومرتبہ ضلعی عہدیداران اور لیڈران کا بھٹکل پہنچ کر کانگریس کے خلاف گرجنا اسی کے تناظر میں دیکھا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...