بھٹکل میں بلدیہ کی عام میٹنگ میں غوثیہ محلہ کا مسئلہ پھر چھایا :ڈی سی کو معائنہ کی دعوت ، ورنہ احتجاج کا انتباہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th August 2017, 1:38 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:3/اگست (ایس اؤنیوز)بھٹکل بلدیہ کی عام میٹنگ میں پھر ایک بار غوثیہ محلہ کے پمپنگ اسٹیشن  اور ڈرنیج سسٹم کا  مسئلہ  چھا گیا، اور میٹنگ میں ہوئی بحث  میں  ممبران نے فیصلہ لیا کہ مسئلہ کے حل کے لئے کوئی حتمی اقدام ضروری ہے اس کے لئے ڈپٹی کمشنر کو دعوت دے کر حالات کی سنگینی واضح کرنے اور جائے وقوع کا دورہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 میٹنگ کے دوران ممبران کی طرف سے مسئلہ پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ واٹر پمپنگ کے لئے نصب موٹر بار بار خراب ہوتا رہتا ہے ، اس کی درستگی  ومرمت کے لئے ہفتوں لگ جاتے ہیں، ڈرنیج سسٹم کی خرابی سے بھی حالات سنگین بنتے جارہے ہیں، ڈرنیج پانی کو قریبی شرابی ندی میں چھوڑے جانے سے ندی کا جو پہلے ہی آلودہ اور بدبودار ہوچکا ہے،  یہاں پھر پانی چھوڑے جانے سے مکینوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔  ندی خراب ہوجانے سےآس پاس کے کنوؤوں کا پانی بھی پینے کے قابل نہیں ہے چونکہ اس وقت بارش کا موسم ہے ڈرنیج کے پانی کو ندی میں چھوڑنے سے عوام کو زیادہ کچھ نظر نہیں آرہاہے  مگر اس سے ندی کا پانی خراب ہوتاجارہاہے۔ بلدیہ ممبران نے ایک آوازمیں فیصلہ لیا کہ غوثیہ محلہ کے مسئلہ کا معائنہ کرنےکے لئے ضلع کے ڈ پٹی کمشنر  کو خط ارسال کرتے ہوئے انہیں  بھٹکل آنے کی دعوت دی جائے۔ اوراگر اگلے 15 دنوں میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے  مناسب جواب نہیں ملتاہے تو ممبران دھرنے پر بیٹھ جائیں۔ میٹنگ میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر دھرنا دینے پر متعلقہ افسران توجہ نہیں دیتے ہیں  تو بلدیہ ارکان اپنی ممبر شپ سے استعفیٰ دے کر سخت احتجاج کیا جائے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں نئے کاموں کے لئے ٹینڈر، جیکنگ مشین اور سیس ٹینک کی درستی و مرمت، ہریجن کیری بال واڑی کی استانی کے خط ،سڑک لائٹوں کی نگرانی وغیرہ مسائل پر گفتگو ہوئی ۔ خیال رہے کہ غوثیہ محلہ کے مسئلے کو لے کر حالیہ مہینوں میں ریاستی کابینہ کے وزیر روشن بیگ نے دورہ کرتے ہوئے اُسے حل کرنے کا تیقن دیا تھا، بھٹکل رکن اسمبلی، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بھی جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے گندے پانی کے ذخیرے کو دیکھ کر عوام کی خاموشی پر تعجب کا اظہار کیا تھا۔

میٹنگ میں پیش کردہ مسائل کو لے کر ساحل آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلدیہ صدر محمد صادق مٹانے کہاکہ پمپنگ موٹر کی خرابی اصل مسئلہ نہیں ہے بلکہ غوثیہ اسٹریٹ سے وینکٹاپور کو جو پمپنگ ہوتاہے بلدیہ انجنئیر کے مطابق سپلائی پائپ میں کچرا جمع ہونے سے پانی بہت کم سپلائی ہورہاہے، چوتھنی سے ستکارہوٹل تک راست پائپ لائن ہے، درمیان میں کہیں بھی چیمبر نہیں ہونے سے ہمیں بلاک کوڈھونڈنا مشکل ہورہاہے۔ اسی لئے میٹنگ میں ڈی سی کو دعوت دے کر معائنہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے بعد بھی معاملہ کو نہیں سلجھایا جاتاہے تو ہم تمام ممبران ایک مہینہ کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے اگلے قدم کے متعلق جانکاری دیں گے۔

بلدیہ میں دو دو مرتبہ ٹیکس ادائیگی کے مسئلہ پر پوچھے گئے سوال پر بلدیہ صدر نے بتایا کہ کمپیوٹرازنگ کا کام جاری ہے تقریبا 80فی صد کام ہوچکاہے ، تھوڑا جو کچھ باقی ہے وہ مکمل کرلینے کے بعد ہم پوری جانکاری دیں گے۔ اسی طرح نومبر کے مہینہ سے کئی ایک نئے پروجکٹ شروع ہونگے جس میں شہر ی سطح پر کئی نئی سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...