بھٹکل بندرروڈ عوامی پارک پر فیڈریشن کے نوجوانوں کا دھاوا؛ گانجہ کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار؛ چار فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th April 2017, 2:34 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28/اپریل(ایس اؤنیوز) بھٹکل بندرروڈ پر واقع  عوامی پارک میں چار نوجوانوں کوگانجا سپلائی کرنے کے دوران بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں نے اچانک دھاوا بولا اور ایک نوجوان کو گانجا کے ساتھ پکڑ لیا۔ جس کی شناخت حنیف آباد کے رہنے والے ناصر ابن عبدالکریم شیخ (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پارک میں گانجا پینے والے چار دیگر لڑکے غیر مسلم تھے اوربھٹکل کے حساس حالات کو دیکھتے ہوئے فیڈریشن کے نوجوانوں نے اُن کو پکڑنے پر زیادہ زور نہیں دیا۔

بتایا گیا ہے کہ فیڈریشن کے نوجوانوں نے ناصر کو اس سے پہلے بھی تین بار گانجا کے ساتھ پکڑا تھا اور ہر بار آئندہ اس کام کو نہ کرنے کا وعدہ کرنے پر اُسے چھوڑ دیا تھا، اس بات کی بھی اطلاع ملی ہے کہ نوجوانوں نے ناصر کو سدھارنے کے لئے چالیس دن کے لئے تبلیغی جماعت میں بھی بھیجا تھا، مگر آج پھر ایک بار اُسے گانجا کے ساتھ پکڑا گیا تو فیڈریشن کے نوجوانوں کا صبر ٹوٹ گیا اور اس بار بغیر کوئی رحم کئے اُسے پولس کے حوالے کردیا گیا۔

ناصر کو پارک کے اندر گانجا سمیت پکڑنے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل ٹائون پولس موقع پر پہنچ گئی اور 380 گرام گانجا کے ساتھ ناصر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ 

ساحل آن لائن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ناصر نےپارک کے اندر اس کے ساتھ موجود دوسرے لڑکوں کی شناخت ہیمنت، کمار، ناگیندرااور مہیش کی حیثیت سے کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصر ان جیسے دوسرے نوجوانوں کو بھی گانجا سپلائی کرتا تھا۔

بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں ناصر کے خلاف کیس درج کیا گیاہے، ایس آئی کوڈگونٹی اور ایس آئی انپا موگیرپورے معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔ ناصر سے پوچھ گچھ کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن گذشتہ تین ماہ سے بھٹکل میں گانجا اور دیگر نشیلے چیزوں کی سپلائی اور اس کے استعمال کے خلاف سخت  مہم چھیڑ رکھی ہے اور نوجوانوں کو اس سے باز رکھنے ہرممکن کوشش میں لگی ہوئی ہے، فیڈریشن نے اس کام کے لئے الگ سے ایک ٹیم کو میدان میں اُتارا ہے، جو شہر کے چپے چپے پر پہنچ کر معلومات جمع کررہے ہیں۔ بھٹکل پولس بھی فیڈریشن کےذریعے چلائی گئی اس مہم کو تعائون کررہی ہے۔ یاد رہے کہ  فیڈریشن کی متعلقہ ٹیم نے دو ماہ قبل گلمی میں ایک مکان سے کافی بڑی مقدار میں گانجا برآمد کیا تھا اور پولس کے ہاتھوں پکڑوایا تھا۔

آج پارک میں ہوئی کاروائی میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاورسمیت  ارشاد کوکاری، زُبیر آرمار، مولویعزیزالرحمن ندوی، سمیع اللہ، کونسلر عبدالرحیم،  سلیط دامودی اور کافی دیگر نوجوان موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...