بھٹکل وژن انڈیا مشن فاؤنڈیشن کے تحت لڑکیوں کے لئے مفت ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسس : درخواستیں مطلوب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2017, 7:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ دسمبر(ایس اؤنیوز)وژن انڈیا مشن فاؤنڈیشن بھٹکل کے زیراہتمام غریب اور ضرورت مند لڑکیوں اور عورتوں کو مفت کمپیوٹر کلاسس اور ٹیلرنگ کلاسس کی تربیت دیتے ہوئے انہیں خود کفیل بنانے کا منصوبہ جاری کیاگیا ہے۔

اس سلسلے میں فاؤنڈیشن کے صدر محمد فاروق نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے کہاہےکہ غریب اور ضرورت مند لڑکیوں اور عورتوں کی زندگی کو سہارا دینے کے لئے وومن ایمپاور منٹ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ  پروجکٹ کے تحت 3ماہ کی مدت والےمفت کمپیوٹر ٹرینینگ کلاسس شروع کئے جارہے ہیں ۔ جو لڑکیاں پی یو سی اور اعلیٰ تعلیم میں کامیاب ہیں جن کی عمر 18سے35سال کے درمیان ہے، ایسے خواہش مند داخلے کے لئے درخواست دے سکتےہیں۔ اسی طرح ساتویں پاس  یا فیل والوں کو 3 ماہ کے مفت ٹیلرنگ کلاسس کا کورس شروع کیا جارہاہے 18سے 35سال کی عمر والے ایڈمیشن کے لئے عرضی دے سکتےہیں۔

دونوں کورسس کے دوران انگلش اور سافٹ اسکل کی تعلیم بھی دی جائے گی ۔کورس کی تکمیل کے بعد کامیاب امیدواروں کو سرٹیفکٹ دئیے جائیں گے۔ خواہش مند اسامیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فاؤنڈیشن کے سنئیر نائب صدر شوکت خطیب سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کروا سکتےہیں۔ مزید جانکاری کے لئے 9986083768پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔