شرالی پرائمری اسکول میں اپاہج بچوں کے میڈیکل کاؤنسلنگ کیمپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th August 2017, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/اگست (ایس اؤنیوز)شرالی سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں 6سے 19سال عمر کے خصوصی نگرانی کے مستحق (ذہنی و جسمانی اپاہج)بچوں کا مفت میڈیکل جانچ اورکاؤنسلنگ کیمپ کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے افتتاح کیا۔

رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس طرح کے خصوصی بچوں کے لئے بے شمار اسکیموں کو جاری کی ہے عوام ان سے استفادہ کرنےکی اپیل کی۔ شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار مہمانِ خصوصی کے طورپر شریک تھے۔ تعلقہ پنچایت کی نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نے پروگرام کی صدارت کی۔ اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمن وشنو دیواڑیگا، طبی ماہر ڈاکٹر دینکر، ڈاکٹر سرویش، سنئیر میڈیکل آفیسر ایریا دیواڑیگا، اساتذہ سنگھ کے صدر شنکر نائک، صدر مدرس شری دھر موگیر، اسکول ترقی بورڈ کے صدر راجیش دیواڑیگا موجود تھے۔ ڈاکٹر سرویش کمار ، ڈاکٹر نندنی ، ڈاکٹر رمیش گوڈا، ڈاکٹر ستیش وغیرہ نے کیمپ کی نگرانی کی۔ راگھویندر مڈیوال نے نظامت کی تو سنتوش سریشٹی نے شکریہ اداکیا۔ تعلقہ کے مختلف اسکولوں کے 297بچے کیمپ میں شریک ہوئے ، 110بچوں کےدرمیان سہولیاتی اشیاء فراہم کرنے اور 9بچوں کو سرجری کے لئے سفارش کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...