بھٹکل:طلبا کی ترقی میں والدین کا اہم رول ہوتاہے : جے ڈی نائک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th June 2017, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18/جون (ایس اؤنیوز)ہر ایک کو علم سے روشنی پانا ممکن ہے البتہ اس کے لئے والدین وسرپرستوں کی ترغیب و ترہیب ضروری ہونے کا سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے خیال ظاہر کیا۔

وہ شری وینکٹیشور ودیا وردھک سیوا سنستھا کی جانب سے پی یو سی اول ودوم کے غریب طلبا میں مفت کتابیں و دیگر تعلیمی لوازمات کے تقسیم پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ہائی اسکول تک مفت میں کتابیں تقسیم کیا جارہاتھا اب یہ کالج تک وسعت دئیے جانے سے بہت خوشی حاصل ہونے کی بات کہی۔ ہائی کورٹ کے وکیل ناگیندر نائک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا صرف خواب نہ دیکھیں بلکہ اس کی تعبیر ڈھونڈنکالیں اور اس کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کرنےکی اپیل کی۔ جو بھی ایماندار ہوتاہے سماج اس کو ضرو ر پہچانتا ہے ۔ نامدھاری گرومٹھ کے صدر ایم آرنائک نے خطاب کرتے ہوئے طلبا کی صلاحیتوں کو پہچان کر اس کو جلا بخشنے کاکام ہونا ہے ۔ منگلورو ایکسپرٹ کالج کے نائب پرنسپال گرودت این نے طلبا کو وقت اور نظم کی ضبط کی اہمیت بتائی ۔ نامدھاری سماج کے سابق صدر ڈی بی نائک نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ وینکٹیشور ودیا وردھک ادارے کے صدر کے آر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ پی یو سی دوم میں ضلع میں 5واں مقام حاصل کرنےو الی اور تعلقہ میں پہلا مقام پانے والی سہنا ایم نائک اور گرودت این کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔ سنگھ کے ڈائر کٹر ایس ایم نائک نے استقبال کیا تو چندر شیکھر نائک نے رپورٹ کی خواندگی کی ۔ جنرل سکریٹری من موہن نائک نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔