بھٹکل میں سابق وزیر آر این نائک نے کی، اننت کمار ہیگڈے پر الزامات کی بوچھاڑ؛ کہا ڈاکٹر چترنجن کے قتل سے صرف ہیگڈے اور بی جے پی کو فائدہ ہوا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd November 2017, 5:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/ نومبر (ایس اؤنیوز)اس بات کی قوی امید تھی کہ اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے وزیر ہونے کے بعد سدھر جائیں گے اورسنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے ، لیکن سب کچھ جھوٹ ثابت ہوا۔ زبان پر کوئی لگام نہیں ہے ، جو منہ میں آیا بکتے رہتے ہیں، اس بات کا الزام بی جے پی لیڈر ، ریاست کے سابق وزیر اور بھٹکل کے سابق  ایم ایل اے آر این نائک نے کیا ۔  یہاں بھٹکل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے آر این نائک نے  آننت کمار ہیگڈے پر الزامات کی بوچھار کرتے ہوئے کہا کہ ہیگڈے  کو کم ازکم  اپنی  برہمن ذات کا خیال رکھنا چاہئے تھا اور برہمنوں کی تہذیب اور روایات کو اپنا نا چاہئے تھا، مگر وہ لوگوں کو جوڑنے کے بجائے توڑنے کی ہی باتوں میں لگے ہوئے ہیں۔

آر این نائک نے  دھرمستھل کے منجوناتھ کی قسم کھا تے ہوئے کہا  گذشتہ انتخابات کے دوران گوندنائک کو بھٹکل حلقہ کا بی جے پی امیدوار کے طورپر میدان میں اتارکر انہی کو ووٹ نہ دینے آننت کمار ہیگڈے نے کام کیا تھا۔ خیال رہے کہ  آر این نائک بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے 3مرتبہ کانگریس کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، انہیں بعد میں ڈاکٹر چترنجن نے الیکشن میں شکست دی تھی، جس کے بعد وہ سیاست سے تقریبا کنارہ کش ہوگئے تھے۔

آر این نائک نے بعد میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، مگر بدھ کو  انہوں نے اچانک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور  مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف چوطرفہ حملہ کیا۔انہوں نے  اننت کمار ہیگڈے کے ذریعے  بیندور میں کھڑے ہوکر پجاری کی پونگی بند ہونے کی بات پر سوال کیا کہ آخر  اس کا کیا مطلب ہے ؟

آر این نائک نے کہاکہ گذشتہ انتخابات کے دوران بھٹکل حلقہ سے گوند نائک کو بی جے پی امیدوار بنایاگیا،اس وقت گوند نائک اور میری ملاقات ہوئی تھی ، تبھی میں نے گوند نائک سے کہا تھا کہ اننت کمار تمہیں بلی کا بکر ا بنا رہاہے، تمہاری جیت ناممکن ہے ، بہتر ہے تم محنت کرکے ایک اچھے نامدھاری لیڈر کے طورپر کام کرو۔  لیکن  اس وقت ہوا کیا کمال دیکھئے  ہمیشہ  الیکشن کے دوران اننت کمار کی مدد کرنے والے مخالف پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے خفیہ طورپر اننت کمار نے اپنے حواریوں سے کہا۔ یعنی ان کا منشاء یہی تھا کہ  وہ دونوں بھی جیت نہ پائیں۔ لگتاہے اننت کمار خود یہ چاہتے تھےکہ آزاد امیدوار منکال وئیدیا جیت جائیں۔ اب وہ کوشش میں ہیں کہ منکال وئیدیا ہار جائیں، اسی لئے ہرجگہ 1000کروڑ روپیوں کی امداد کے متعلق سوالات کھڑے کررہے ہیں۔ انہوں نے ہیگڈے کو مشورہ دیا کہ وہ ایک وزیر ہونے کے ناطے افسران سے کاموں کی فہرست منگواکر اُس کا مطالعہ کریں ،اور اگر کہیں کوئی  کام خستہ حالی کا شکار ہے تو مناسب کارروائی کریں۔ لگے لگے انہوں نے  موجودہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی باتوں پر بھی سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ منکال  بھی اپنی تشہیر کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ   میں نے یہ کیاہے  اور میں نے وہ کیا ہے ۔ آگے کہا کہ  یہاں جتنے بھی ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں سبھوں نے کام کیاہے۔ انہوں نے منکال کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ  ہم جیسوں کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کریں ۔

آر این نائک نےاس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں تو اننت کمار ہیگڈے کو بی جے پی اور ڈاکٹر چترنجن یادآتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ جب مرکزاور ریاست میں انہی کی حکومت تھی تو وہ تب کیا کررہے تھے۔ آگے کہا کہ پرسوں بی جے پی کی ریلی میں بھی ڈاکٹر چترنجن کا نام لے کر قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بات کہی گئی۔انہوں نے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ انہیں تمپا نائک اور پرسوں بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے رام چندر نائک کی یاد نہیں آتی ہے۔

آر این نائک نے  سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اننت کمار ہیگڈے یہ نہیں چاہتے کہ چترنجن قتل کا معاملہ  حل ہو، کیونکہ اگر یہ معاملہ حل ہوا تو اُن کی دکان بند ہوجائے گی۔اس موقع پر انہوں نے بھٹکل کے مسلمانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی چترنجن قتل کیس کے حل کا مطالبہ کریں تاکہ سچائی کا پتہ لگے۔ 

آر این نائک نے بھٹکل کے نامدھاریوں سے کہاکہ اننت کمار کی چالوں سے چوکنا اور ہوشیار رہیں۔ انہیں دیگر طبقات سے الگ تھلگ کرکے اپنے کاموں کے لئے استعمال کیا جارہاہے۔ ہندوتوا کے نام پر صرف نامدھاری ہی ہوتے ہیں ، احتجاج، دھرنے ، میٹنگ وغیرہ کے موقعوں پر صرف نامدھاری لوگوں کو استعمال کیا جاتا ہے، انہوں نے پوچھا کہ ایسے موقعوں پر  دیگر اعلیٰ ذات کے ہندو کیوں نہیں آتے۔ آگے کہا کہ یہاں نامدھاریوں کو isolateکرنےکی سازش رچی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ  حالیہ  دوکانوں کو لے کر ہوئے احتجاج ، میٹنگوں وغیرہ میں نامدھاری طبقہ کے لوگوں کی اکثریت رہی ہے، بقیہ طبقہ کے لوگ سامنے کیوں نہیں آرہے ہیں۔

ہندوتوا کیا ہے؟ ہندو تو ا کے نام پر ہندو دھرم ٹکڑے ٹکڑے ہورہاہے، لنگائیت الگ دھرم کے  لئے جدوجہد شروع کرچکے ہیں، اگر وہ الگ ہوجائیں تو ہندو دھرم میں کون باقی رہے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں  بھٹکلی مسلمانوں کا  احسان مند ہوں کہ انہوں نے مجھے ایک ہندو لیڈر مانا  کیونکہ جو لوگ ہمارے اپنے  ہیں، وہ ہمیں کبھی  ہندو نہیں سمجھتے اور وہ  ہمیشہ  مجھے کبھی نامدھاری ، کبھی کچھ ، کبھی کسی کا لیڈر کہہ کر پکارا۔ مگر کبھی ہندو نہیں سمجھا۔ 

انہوں نے اس بات کا بھی الزام لگایا کہ ہندوتوا کانام لینے والے اننت کمار ہیگڈے نے دیگر طبقات کے خلاف نامدھاریوں کو کھڑا کرکے بہت پہلے ہی انہیں سلیپر سیل کی طرح بنایا ہے، ہمارے لوگوں کو ابھی عقل نہیں آئی ہے۔ذات کے نام پر ایک شودر طبقہ کے نام پر الگ ہونا میرے لئے بہت تکلیف دہ بات ہے۔ مرکزی وزیر ہونے کے ناطے وہ سب طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کاکام کریں۔ اننت کمار دیش بھگتی کے نام پر دویش بھگتی (نفرت ) کاکام کرتے آرہے ہیں۔ انتخابات جیتنے کے بعد بھائی چارگی کی ضرورت ہوتی ہے ہندوتوا کی نہیں، اننت کمار کو یہ سمجھ لینا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں آر این نائک نے کہا کہ بھٹکل فسادات اور ڈاکٹر یو چترنجن کی ہلاکت سے صرف اننت کمار ہیگڈے اور بی جے پی کو بھرپور فائدہ ہواہے۔ دیگر تمام کو  صرف نقصان ہی ہواہے۔ ڈاکٹر یو چترنجن کے ایثار پر ہی بی جے پی یہاں پرورش پائی ہے اور مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ اب مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ایمانداری کے ساتھ جانچ کرکے ملزموں کا پتہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آراین نائک نے کہاکہ میں سیاسی طورپر کوئی امید ، خواہش نہیں رکھتا، لیکن میری  بھی قوت ہے ۔ انہوں نے سینہ تان کر کہا کہ  اگلے انتخابات میں یہ سب میں عوام کے سامنے پیش کروں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔