بھٹکل : فوریسٹ معاملے کے ملزم کرشنا نائک کی عدالت میں حاضری : بڑی آسانی سے ملی ضمانت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st February 2017, 8:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:21/فروری    (ایس او نیوز)  فوریسٹ افسران کی قید میں موجود فرد کا اغواء کئے جانے والے معاملے میں ملزمان کی فہرست میں شامل بی جے پی لیڈر کرشنانائک، منگل کو اچانک بھٹکل عدالت میں حاضرہوئے، جہاں  عدالت نے انہیں عارضی طورپر  ضمانت منظورکی ہے۔

پیر کو اے سی دفتر کے سامنے منعقدہ بی جے پی کے احتجاج میں شریک ہوکر پولس افسران کے سامنے ہی بھاشن دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کئے جانے کو لے کر ضلع ایس پی نے رپورٹ طلب کی تھی  اور 24گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم جاری کیا تھا اس دوران یہ خبر بھی موصول ہوئی تھی کہ مرڈیشور پولس تھانہ ایس آئی بھیم سنگھ لمانی کو بھٹکل ایس آئی کا چارج دے کر یہ حکمنامہ جاری کیا گیا تھا۔ پیر کی بھاگ دوڑ آگے بڑھتے ہوئے منگل کو کرشنا نائک  نے اپنے آپ کو  عدالت کے حوالے کیا اور بڑی آسانی کے ساتھ عارضی ضمانت حاصل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔معاملے کی اگلی سنوائی 23فروری کو ہوگی۔ ملزم کرشنا  کی طرف سے وکیل راجیش نائک نے دعویٰ پیش کیا تھا۔

پیر کو منعقدہ بی جےپی کے احتجاج میں ملزم کوبھاشن کے لئے موقع دینے والی پولس کا رویہ پس پردہ سیاسی ہنگامہ خیزی کو راہ دینے کے امکانات ہیں۔ حالیہ واقعات کے لئے بھٹکل اعلیٰ افسران ہی اہم وجہ سبب ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ ایک سیاسی لیڈران کی طرح سلوک اپنانے کا عوامی سطح پر الزام لگایا جارہاہے۔ اگلے ایک سال  میں انتخابات ہونے والے ہیں، متعلقہ افسران کے رویہ سے بھٹکل میں بہت بڑے پیمانے پر ہنگامہ خیزی اور نقصان کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی سطح پر ایک گروہ پولس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرتے ہوئے شکایت پیش کئے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...