بھٹکل:مفت خور اور تعیش پسند نہ بنیں ، خود اعتمادی ، لگن اور کٹھن محنت سے آگے بڑھیں:جنتاودیالیامیں روزگار میلے کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2017, 8:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/جون (ایس اؤنیوز)حکومت کرناٹکا، سنجیونی کرناٹکا گرامین سنستھا(محکمہ پنچایت راج اور دیہی ترقی )، ضلع پنچایت اترکنڑا، تعلقہ پنچایت بھٹکل ، تعلقہ کے تمام گرام پنچایت کے اشتراک سے دین دیال اپادھیا گرامین کوشلیا منصوبے کے تحت بھٹکل تعلقہ کے بے روزگار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے جنتا ودیا لیا شرالی میں منعقدہ روزگار میلہ اور آپسی سوچ بچار پروگرام کا تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے ایشور نائک نے کہاکہ میلے میں جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شریک ہوئی ہیں وہ آپسی سوچ بچار کے بعد اپنے اپنے پسندیدہ اور صلاحیت کے مطابق کام کو منتخب کرتے ہوئے تربیت پائیں، جس کے نتیجےمیں آپ کو بہترین روزگار ملے گا۔ دنیا میں کوئی بھی بے کار نہیں رہ سکتا ہر ایک کو اپنی زندگی تعمیر کرنا ممکن ہونے کی بات کہی۔ ضلع پنچایت کے سکریٹری آر جی نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس دنیا کو بتانے کے لئے بہت ساری تعلیمی اسناد تو ہیں لیکن صلاحیت اور مہارت کی کمی ہے، دنیا بہت بڑی ہے ہم کنوئیں کے مینڈک نہ بنیں ، مفت خوری اور تعیش پسندی ہمیں برباد کرتی ہے ، پرندوں کی زندگی ہمارے لئے مثالی ہونی چاہئے۔ علم، نظم وضبط، کٹھن محنت، لگن ، خود اعتمادی انسان کو کامیاب بنانے کا خیال ظاہر کیا۔ شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا ، مالتی موہن دیواڑیگا، شرالی جنتا ودیالیا کے صدر ڈی جے کامت موجود تھے۔ تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ استاد سریش مرڈیشور نے نظامت کی۔ شرالی گرام پنچایت کے سکریٹری اشوک بورکر نے شکریہ اداکیا۔ تعلقہ کے مختلف دیہی مقامات سے قریب 557بے روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں روزگارمیلے میں شرکت کرتے ہوئے اپنے روزگار کو منتخب کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔