بیچ سمندر میں بوٹ میں خرابی؛ توازن کھوکر بہتی ہوئی بوٹ بھٹکل کےنستار ساحل پہنچنے میں کامیاب : تمام 20ماہی گیر محفوظ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th August 2017, 10:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11/اگست (ایس اؤنیوز)گنگولی بندرگاہ سے سمندرمیں مچھلیوں کا شکار  کرنے کے لئے نکلی یکشویشوری نامی ماہی گیر بوٹ بیچ سمندر میں اچانک خراب ہوجانے کی وجہ سے توازن کھو بیٹھی اور سمندر میں بہنے لگی، مگر ماہی گیروں نے کافی دقتوں اور پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے بوٹ کو بھٹکل کے منڈلی نستارتک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ واردات آج جمعہ کی شام قریب سات بجے پیش آیا۔

اسے کرشمہ ہی کہاجاسکتاہے کہ بوٹ پر موجود سبھی 20ماہی گیر بحفاظت ساحل پرپہنچنے میں کامیاب ہوگئے ، البتہ بوٹ پر موجود دو ماہی گیرزخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی کے پنکھے کو نصب کردہ سافٹ ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی وجہ سے کشتی خطرےمیں پڑ گئی ۔ ساحل پر خطرہ میں پھنسی کشتی نظر آنے لگی تو منڈلی ، موگیرکیری ، نستار وغیرہ سے سیکڑوں لوگ دوڑ پڑے اور کشتی کو بحفاظت ساحل پر کھینچ لانے کی کوشش زوروں پر شروع ہوگئی۔ رات کا اندھیرا اور سمندر میں اونچی لہروں کی وجہ سے کشتی کو ساحل پر لانے کے لئے  ماہی گیروں کو  کافی محنت کرنی پڑی۔ بھٹکل میں ہورہی موسلادھار بارش سے بھی  بوٹ کو سمندر کنارے تک لانے میں مشکلات پیش آئی۔ رات قریب دس بجے ملنے والی اطلاع کے مطابق بوٹ کو سمندر کنارے تک لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس تعلق سے  ساحلی محافظ دستہ کو خبر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...