بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک دوبارہ کانگریس میں شامل؛ کہا، اننت کمار ہیگڈے کو شکست دینا میرا مقصد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2019, 11:50 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:20؍فروری (ایس او نیوز) توقع کے مطابق بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک بدھ کو بنگلورو کی کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) دفتر میں ریاستی صدر دنیش گنڈوراؤ ، ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے ، کانگریس ضلع صدر بھیمنا نائک کی موجودگی میں دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

جے ڈی نائک کانگریس کی ٹکٹ پر اور مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی حمایت سے دو مرتبہ بھٹکل حلقے سے رکن اسمبلی رہے ہیں، لیکن جب  2013کے ودھان سبھا انتخابات میں تنظیم نے ان کی حمایت نہیں کی تھی تو انہیں انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور  آزاد امیدوار منکال وئیدیا کو جیت حاصل ہوئی تھی، جیت کے بعد جب  منکال وئیدیا جب کانگریس میں شامل ہوئے تو جے  ڈی نائک  نے کانگریس سے دوری اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ لیکن گزشتہ انتخابات میں جب انہیں بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملاتومایوس ہوکر بی جے پی سے ایک قدم باہر رکھاتھا، گزشتہ 6مہینوں سے ضلع بھر میں خبریں  گردش کررہی تھیں کہ وہ کانگریس میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں، اور ایسا ہی ہوا، انہوں نے  لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے قبل ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ اترکینرا پارلیمانی حلقےکے امیدواروں کی فہرست میں جے ڈی نائک کا بھی نام  شامل ہے۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد جے ڈی نائک نے کہاکہ کوئی آرزو یاکچھ اور لے کر کانگریس میں شامل نہیں ہواہوں، آئندہ پارلیمانی الیکشن میں حلقے سے کون امیدوار ہوگا پارٹی طئے کرے گی۔ البتہ انہوں  نے اس بات کو واضح کیا کہ اننت کمار ہیگڈے کو شکست دینا ان کا اہم  مقصد ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔