بھٹکل :نستار پرحادثے کا شکار ہوئی ماہی گیر کشتی کو ساحل پر لانے کی کوششیں جاری : 1.5کروڑروپئے کا نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th August 2017, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12/اگست (ایس اؤنیوز)مشینی خرابی کی وجہ سے توازن کھو کر بہتے ہوئے نستار ساحل پہنچی ماہی گیر کشی کی حفاظتی کارروائی سنیچر شام تک بھی جاری رہی، بوٹ میں درار ہوکر کشتی میں موجود مچھلی جال اور دیگر اشیاء سمندر میں بہہ جانے سے کافی نقصان ہواہے۔

نقصان زدہ ماہی گیر کشتی ’’یکشویشوری ‘‘کے مالک کنداپور تعلقہ مرونتے کے مکین پربھا کر کھاروی اور راماکھاروی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ 2ہٹاچی اور 1کرین استعمال کرتےہوئے بوٹ کو ساحل پر لانے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ جال کے ساتھ بوٹ کے نچلے حصہ میں بڑی درار ہونے سے ماہی گیر کافی مایوس نظر آئے۔ کشتی میں موجود 5000لیٹر ڈیزل پورا سمندر کے حوالے ہواہے، کل نقصان کی لاگت اندازاً 1.5کروڑروپئے بتائی جارہی ہے۔ بھٹکل اور کنداپور کے سیکڑوں ماہی گیر کشتی کو ساحل پر لانے کی کوشش میں جٹے ہوئے ہیں، ساحلی محافظ دستہ کے افسران نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بھٹکل دیہی پولس تھانے میں شکایت داخل کی گئی ہے جانچ جاری ہے۔

بوٹ حادثے پر اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کچھ ماہی گیروں نے کہاکہ بھٹکل بندرگاہ کے اطراف کیچڑ(گدلا پن)ہونے کی وجہ سے ماہی گیر کشتی حادثہ کا شکار ہوئی ہے۔ سمندری لہروں کی اچھال کو دیکھتے ہوئے بندرگاہ کے اندر پہنچنے کے بجائے وہیں دور کشتی کو کھڑی کرکے انتظارمیں تھے تو عین اسی وقت ہوا اور سمندر میں اٹھتی اٹھتی اونچی اونچی موجوں کی مار سے کشتی کا سافٹ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ لنگر کی جگہ پر کیچڑ نہیں ہوتاتوسمندری اتار کے دوران بھی کشتی بندرگاہ پہنچ جاتی ۔ یہ ایک زندہ مثال ہے کم سے کم اب تو حکومت ہمیں درپیش مسئلے اور پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے بندرگاہ پر موجود کیچڑ کو نکالنےکا کام کرنےکی مانگ کرتے ہوئے ماہی گیروں کو راحت دینے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...